جاوید احمد ڈار نے مویشی پروری اور بھیڑ پالن محکموں سے متعلق بجٹ میٹنگ کی صدارت کی

کسانوں کے حق میں بجٹ کی تشکیل کیلئے شراکت داروں کی مشاورت پر زور

جموں//وزیر برائے زرعی پیداوار و دیہی ترقی جاوید احمد ڈار نے سول سیکرٹریٹ میں مویشی پروری اور بھیڑ پالن محکموں کے لئے ایک تفصیلی بجٹ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے شروعات میں وزیرنے دونوں محکموں کے مجموعی کام کاج کا جائزہ لینے ، کاموں کی بروقت پروجیکشن،تخمینوں کی تشکیل ، کسانوں کی فلاح و بہبود کے مقصد سے مختلف سکیموں اور اَقدامات کی عمل آوری کا کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی۔میٹنگ میں اُنہوںنے محکمہ کی مخصوص سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان کی کاشت کاروں اور لائیو سٹاک کی فلاح و بہبود کے لئے یقینی بنایا۔ شراکت داروں کو مؤثر عمل آوری اور بروقت فوائد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ جاوید احمد ڈار نے کسانوں سمیت شراکت داروں کے ساتھ بامعنی مشاورت کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پالیسیاں اور پروگرام عملی اور فائدہ مند دونوں ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ کسانوںاور دیگرشراکت داروں کے ساتھ جامع مشاورت سے مؤثر بجٹ کی تشکیل، کام کی ترجیحات اور بہتر سہولیت اور سکیموں کی مضبوط عمل آوری سے لائیو سٹاک شعبے میں دیرپا ترقی کو فروغ ملے گا۔وزیر موصوف نے محکمہ کے سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ لائیو سٹاک شعبے میں پیداواری صلاحیت اور فلاح و بہبود کو بڑھانے کے لئے کوآرڈی نیشن میکانزم کو مضبوط کریں اوردرپیش چیلنجوں سے نمٹیں۔ اُنہوں نے شفافیت اورجوابدہی کو یقینی بنانے کے لئے سکیموں کی مسلسل نگرانی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر مویشی پروری اور ڈائریکٹر بھیڑ پالن نے بھی شرکت کی۔