جموں//ٹرانسپورٹ کمشنر جموںوکشمیر وشیش پال مہاجن نے آج موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ لأآفیسر جتن سبروال کو کھیلوں میں ان کی حالیہ کامیابیوں کے لئے مُبارک باد دی۔جتن سبروال جموں و کشمیر رولر سکیٹنگ ٹیم کے ممبروں میں سے ایک ہیں جس نے کوئمبٹور تامل ناڈو میں منعقدہ سینئر مین رولر ہاکی نیشنل چمپئن شپ میں چاندی اور کانسی کا تمغہ جیتاہے۔جتن سبروال نے جموں و کشمیر سے اپنی ٹیم کے ممبروں کے ساتھ 62 ویں نیشنل رولر سکیٹنگ چمپئن شپ 2024 میں حصہ لیا۔ سینئر مردوں کے زُمرے میںجموں و کشمیر کی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا اور سینئر مکسڈ کیٹیگری میں اس نے کانسی کا تمغہ جیتاہے۔وشیش مہاجن نے جموںوکشمیر یوٹی کا نام روشن کرنے کے لئے جتن سبروال اور اُن کی ٹیم کی کوششوں کی ستائش کی۔ اُنہوں نے ٹیم کی لگن، کھیلنے کی مہارت اور کھیلوں سے وابستگی کو بھی سراہا۔جتن پہلے ہی ایشین رولر سکیٹنگ چمپئن شپ 2012 میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں اور شیر کشمیر ایوارڈ یافتہ بھی ہیں۔
مودی دور نے بھارت کونیا مقام و مرتبہ عطا کیا /وزیرداخلہ امت شاہ
صارفین کو غذائی معلومات جاننے کا حق حاصل
سکاسٹ کشمیر میں بائیو انزائم انٹرپرینیورشپ کورس اختتام پذیر
’ ٹائم آف ڈے‘ بجلی ٹیرف کے نفاذ پر ابہاہم
’خانقاہوں میں کھانا تقسیم کرنے پر کوئی پابندی نہیں‘
بینک ریکارڑ کو قانونی کارروائی میں ثبوت کے طور استعمال کرنے کا معاملہ
زیارت گاہوں میں پرندوں کو دانہ ڈالنے اور کھانے کی تقسیم پر پابندی عائد کردی گئی
’پیٹ پوجا ایپ‘ کے استعمال سے متعلق جانچ
جاوید رانا نے سلواہ میں ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اورنئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا
چیف سیکرٹری نے ڈمبراکٹھوعہ میں ہائی سیکورٹی جیل کی تعمیراتی پیش رفت کامعائینہ کیا










