ٹرانسپورٹروں کے وفد نے نئے ٹرانسپورٹ کمشنر سے ملاقات کی

جموں//ٹرانسپورٹرز کے ایک وفد نے آج ٹرانسپورٹ کمشنر جموں و کشمیر وشیش پال مہاجن سے اُن کے دفتر کے چیمبرمیں ملاقات کی اور اَپنے مطالبات اور مسائل پیش کئے۔ اُنہوں نے نئے ٹرانسپورٹ کمشنر کا خیرمقدم کیا اور اُمید ظاہر کی کہ ان کی فعال مداخلت سے ان کے دیرینہ مسائل حل ہوجائیں گے۔ٹرانسپورٹ کمشنر نے ٹرانسپورٹروںکو یقین دلایا کہ اُن کی شکایات کے جلد از جلد حل کے لئے اُن کے تمام مسائل کو مناسب فورموںپر اُٹھایا جائے گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ٹرانسپورٹروںکے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کی جائے گی۔اِس موقعہ پرجوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر ونے سموترا، اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر ڈاکٹر پنیکا پنڈتا اور محکمہ کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔