سرینگر/// مسرت ہاشم نے ہفتہ کے روز چیف ایگزیکٹیو آفیسر پہلگام کے عہدے کا چارچ سنبھالا۔ اس سے پہلے اس عہدے پر طاریق حسین نائیک (کے اے ایس) فائز تھے، جنہں تبادلہ کر کے چیف ایگزیکٹو آفسر گلمرگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی منتخب کیا گیا۔وائس آف انڈیا کے نمائندے امان ملک کے مطابق کے اے ایس افسر مسرت ہاشم نے ا?ج چیف ایگزیکٹیو آفیسر(سی ای او) پہلگام ڈویلپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی اے) کا چارچ سنبھالا۔ اس سے پہلے اس عہدے پر طاریق حسین نائیک فائز تھے جنہیں حال ہی میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) گلمرگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) تعینات کیا گیا، مسرت ہاشم نے چارج سنبھالنے کے بعد ہی افسران کے ساتھ بات چیت کی اور پہلگام میں جاری ترقیاتی کاموں اور زیر التوا منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے درمیان قریبی تال میل اور ہم آہنگی پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام جموں و کشمیر کا ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے، انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ تمام شعبوں میں بہتر نتائج کے حصول کے لیے جوش، لگن اور عزم کے ساتھ کام کریں۔اس موقع پر مسرت ہاشم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے اعزاز حاصل ہے کہ میں پہلگام کے سی ای او کا عہدہ ایمانداری کے ساتھ سنبھالوں گا اور اپنے تمام فرائض بخوبی سے انجام دوں گا۔انہوں نے سبکدوش ہونے والے سی ای او کی اعلی معیار کی تعریف کی جو انہوں نے اپنے دور میں چھوڑی ہے۔










