ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے پی ایم پوشن سکیم کے تحت

445سکولوں میں چاول کے ڈبے تقسیم کرنے والی گاڑیوں کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

بارہمولہ// محکمہ سکولی تعلیم بارہمولہ نے پردھان منتری پوشن شکتی تعمیر سکیم کے تحت سکولوں میں غذائی تحفظ اور حفظان صحت کو بڑھانے کے لئے ایک پہل شروع کی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا نے چیف ایجوکیشن آفیسر کی موجودگی میں ضلع بھر کے 445 سکولوں میں تقسیم کے لئے چاول کے ڈبے لے جانے والی گاڑیوں کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ چاول کے اِن ڈبوں کا مقصد مِڈ ڈے میل پروگرام میں اِستعمال ہونے والے چاول کے محفوظ سٹوریج کو یقینی بنانا ہے جو اِس سکیم کا ایک اہم حصہ ہے۔اِفتتاحی تقریب کے ایک حصے کے طور پر مختلف سکولوں کے نمائندوں کے درمیان موقعہ پر ہی چاول کے ڈبوں کی علامتی تقسیم کی گئی۔ اِس اَقدام نے طلبأکو غذائی فوائد کی فراہمی میں معیار اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضلع کے عزم کو اُجاگر کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے پی ایم پوشن شکتی نرمان سکیم کے تحت محفوظ خوراک ذخیرہ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مڈ ڈے میل پروگرام سے طلبأ کے لئے صحت اور غذائیت کو یقینی بنانے میں اس کے رول کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے ضلع بھر میں بچوں کی مجموعی فلاح و بہبود کے لئے سکولوں میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم پر زور دیا۔توقع ہے کہ اس اَقدام سے مڈ ڈے میل پروگرام کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت ملے گی اور بارہمولہ میں طلباء کے لئے مجموعی غذائی تغذیہ کے معیار میں بہتری آئے گی۔