لیفٹیننٹ گورنر کا مہاویر اِنٹرنیشنل سکول کے 18ویں سالانہ تقریب سے خطاب

لیفٹیننٹ گورنر کا مہاویر اِنٹرنیشنل سکول کے 18ویں سالانہ تقریب سے خطاب

لیفٹیننٹ گورنر نے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں ہمہ گیر ترقی کو برقرار رکھنے کیلئے علمی اِنقلاب کی ضرورت کو اُجاگر کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں یونیورسٹی کے جنرل زورآور سنگھ آڈیٹیوریم میں مہاویر (ایم وی) اِنٹرنیشنل سکول کی 18 ویں سالانہ تقریب سے خطاب کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں سکول اِنتظامیہ ، اساتذہ اور طلبأ کومُبارک باد پیش کی۔اُنہوں نے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں ہمہ جہت ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے علمی اِنقلاب کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ جموں و کشمیر میں صلاحیتوں کو بڑھانا اور سکولوں کو بہترین مراکز کے طور پر ترقی دینا میرے مقاصد میں سے ایک رہا ہے اور ہم نے طلبأ کے اِختراعی خیالات کی طاقت کو بروئے کار لانے کے لئے سیکھنے کا ایک متحرک اور مسابقتی ماحول پیدا کیا ہے۔‘‘اُنہوں نے طلبأ کی فطری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور اس بات کو یقینی بنانے میں اَساتذہ کے رول پر زور دیا کہ روشن مستقبل کے لئے جموں و کشمیر یو ٹی کی بنیادی صلاحیتوں کو ہم آہنگ کیا جائے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ نوجوان نسل کو اَخلاقی اَقدار اور زندگی کے عملی پہلوؤں سے جوڑنے کے لئے مناسب تفہیم اور مناسب بیداری کے ساتھ سیکھنا ضروری ہے۔اُنہوںنے ایک ایسا نتیجہ خیز تدریسی نظام تیار کرنے پر خصوصی زور دیا جہاں اَساتذہ صرف نصاب تک محدود نہ ہوں اور طلبأکے ساتھ اَپنے تجربات اور دانش مندی کا اِشتراک کرنے کے لئے آزاد ہوں۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا ،’’ جب تک اَساتذہ کو بااِختیار نہیں بنایا جائے گا، طلبأکو بااِختیار نہیں بنایا جائے گا، جب تک طلبأکو بااِختیار نہیں بنایا جائے گا، قوم مضبوط نہیں ہوسکتی۔اُنہوں نے گزشتہ کچھ برسوں میں تعلیم کے شعبے میں متعارف کی گئی اِصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ہم پورے ملک میں تعلیمی اِنقلاب کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنرنے جدید تعلیمی نظام میں آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کے اثرات اور اساتذہ اور طالب علموں کی شمولیت کو مزید نتیجہ خیز بنانے میں اس کے بڑے رول پر بھی بات کی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کی ٹیکنالوجی کو اساتذہ کے مکمل تبدیلی کے بجائے ایک معاون ٹول سمجھا جانا چاہیے۔اُنہوں نے تعلیمی اِداروں سے کہا کہ آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کی مدد سے چلنے والا کلاس روم ہماری مستقبل کی حکمت عملی ہونی چاہیے نہ کہ آرٹیفیشل اِنٹلی جنس پر مبنی کلاس روم ہونا چاہیے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے تعلیم اور مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبأ کو مُبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے سکولی طلبأ کے ذریعہ بھجن ویڈیو کا پوسٹر بھی جاری کیا جس کا عنوان’’گرود وا ہنی ویشنوی‘‘ ہے۔اِس موقعہ پرپدم شری پروفیسر وشو مورتی شاستری، پدم شری ڈاکٹر ایس پی ورما، پدم شری موہن سنگھ، پدم شری رومالو رام، ایگزیکٹیو ڈائریکٹرایمز جموں اور سی اِی او ڈاکٹر شکتی کمار گپتا اور بشن سنگھ دردی کو ان کے متعلقہ شعبوں میں نمایاں خدمات کے لئے اعزاز سے نوازا گیا۔طلبأنے سماجی مسائل کو اُجاگر کرتے ہوئے دلکش پرفارمنس پیش کی۔ معززین، سکول اِنتظامیہ، اَساتذہ، طلبأ اور والدین سے’’خوراک کے ضائع کو روکنے‘‘ کا حلف بھی لیا گیا۔اِس موقعہ پر چیئرمین مہاویر اِنٹرنیشنل سکول ہیرا لال ابرول،ڈائریکٹر سکول گورو ابرول، پرنسپل کندن لال ڈوگرہ، سکول کا عملہ، اَساتذہ، طلاب اور والدین موجود تھے۔