weather update

چلہ کلان سے قبل ہی سردی کے سخت تیور،بیشتر علاقوں میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ

8 دسمبر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ، شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے

سرینگر// د ن میں کھلی دھوپ نکلنے اور رات کے دوران مطلع صاف رہنے کے نتیجے میں وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جبکہ منفی 2.1ڈگری سیلشس کے ساتھ سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔ اسی دوران شوپیان ضلع سر د ترین علاقہ رہا جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی5.5ڈگری اور پہلگام میں منفی 5.3ڈگری سیلشس درج ہوا ۔ 4.3ڈگری رہا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران موسم میں کوئی تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے آئندہ تین دنوں تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 8سے 10دسمبر تک موسم ابر آلود رہے گا ۔ اسی دوران جموں میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر اور صوبائی علاقے لہہہ اور کرگل میں چلہ کلان سے قبل ہی سردی کی شدید لہر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات کے دوران مطلع صاف رہنے اور دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں سردی کی لہر جاری ہے جبکہ آنے والوں دنوں میں شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔محکمہ مومسیات کے مطابق وادی کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے چلتے ایک مرتبہ پھر سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں پارہ گرنے کا رجحان جاری ہے ۔ سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ اسی طرح سے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیامحکمہ موسمیات نے بتایا کہ شوپیان وادی کشمیر میں سرد ترین علاقہ درج ہوا جہاں رات کا درجہ حرارت منفی 5.5ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ لداخ کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 8دسمبر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 سے 10 دسمبر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ ادھر شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے ۔