این سی کانگریس اتحاد کواتحاد کو چار میں سے تین جبکہ بی جے پی کو ایک سیٹ مل سکتی ہے
سرینگر // جموں کشمیر میں حکومت کی تشکیل کے بعد نیشنل کانفرنس، کانگریس اور آزاد امیدواروں کا اتحاد راجیہ سبھا کی چار میں سے تین سیٹیں جیت سکتا ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا ممبران اسمبلی کی تقریب حلف برداری کے بعد کسی بھی وقت کرائے جانے کا امکان ہے۔ بی جے پی 29 ممبران اسمبلی کے ساتھ بھی ایک سیٹ پر محفوظ رہے گی حالانکہ راجیہ سبھا انتخابات سے پہلے پانچ ممبر اسمبلی نامزد ہونے پر اس کی تعداد 34 تک پہنچ سکتی ہے۔سی این آئی کے مطابق جموں راجیہ سبھا کی چار سیٹوں میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کو تین سیٹیں ملنے کا امکان ہے جبکہ ایک سیٹ بی جے پی کے حق میں جا سکتی ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 55 ممبر ان اسمبلی پہلے ہی اتحاد کی حمایت کر رہے ہیں، یہ راجیہ سبھا کی تین سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا جبکہ بی جے پی 34 ممبران کے ساتھ اپنے طور پر ایک سیٹ حاصل کر لے گی۔ خیال رہے کہ سال 2019 میںپی ڈی پی بی جے پی اتحاد نے 54 سیٹوں (پی ڈی پی 28 اور بی جے پی 26) کے ساتھ تین سیٹیں جیتی تھیں (دو پی ڈی پی اور ایک بی جے پی) جبکہ چوتھی سیٹ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کے پاس گئی تھی جو کانگریس کے ساتھ تھے۔ پھر این سی اور کانگریس کی حمایت سے، جن کے پاس 27 ممبر اسمبلی تھے ۔ ماضی کے طریقوں کے مطابق، الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں راجیہ سبھا انتخابات کے لیے تین نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔ دو نشستوں کے لیے ایک انتخاب ہوتا ہے جبکہ ایک ایک نشست کے لیے دو الگ الگ انتخابات ہوتے ہیں۔ اگر اسی طرز پر عمل کیا جاتا ہے تو دو سیٹیں جن پر الگ الگ انتخابات ہوں گے حکمران اتحاد کے پاس جائیں گے جس کے پاس پہلے ہی 55 ممبران اسمبلی ہیں۔ جب کہ دو سیٹیں جن پر ایک الیکشن ہو گا، این سی کی قیادت والے اتحاد اور بی جے پی میں برابر تقسیم ہو جائے گی۔چونکہ جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا کی چار سیٹیں پچھلے ساڑھے تین سالوں سے خالی ہیں، الیکشن کمیشن ایم ایل اے کی تقریب حلف برداری کے بعد جلد ہی ان پر انتخابات کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کر سکتا ہے جس سے وہ ووٹ ڈالنے کے اہل ہو جاتے ہیں۔اس بات کا امکان ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ راجیہ سبھا کے انتخابات سے قبل لیفٹنٹ گورنر کو قانون ساز اسمبلی میں پانچ ممبران اسمبلی کی نامزدگی کی سفارش کر سکتی ہے کیونکہ یہ یقینی بنائے گا کہ بی جے پی کم از کم ایک راجیہ سبھا سیٹ پر محفوظ رہے گی۔ایسی اطلاعات تھیں کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، جنہوں نے لوک سبھا یا اسمبلی کا انتخاب نہیں لڑا، پارٹی کی طرف سے راجیہ سبھا کے انتخابات میں سے کسی ایک سیٹ پر میدان میں اترا جا سکتا ہے۔










