More than 3.28 lakh voters in three constituencies of Kulgam district assembly elections

سانبہ ضلع اسمبلی انتخابات کیلئے تیار 2.60 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے

سانبہ//ضلع سانبہ یکم اکتوبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے آئندہ مرحلے III کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے ہموار اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری انتظامات کئے ہیں ، جس سے 2.60 لاکھ ووٹروں کو اس کے تین اسمبلی حلقوں رام گڑھ ، سانبہ اور وجے پور میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ضلع میں ووٹرز کی آبادی 2,60,999 نفوس پر مشتمل ہے جن میں 133736 مرد ، 127261 خواتین اور 2 تیسری صنف کے ووٹرز ہیں ۔ ووٹرز کی آسانی اور پریشانی سے پاک سہولت کیلئے ای سی آئی نے ضلع بھر میں 366 پولنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں جن میں 42 شہری پولنگ اسٹیشن اور 324 دیہی پولنگ اسٹیشن ہیں ۔ ضلع کے تینوں اسمبلی حلقوں میں سے 70 سامبہ حلقہ انتخاب میں سب سے زیادہ 91280 رجسٹرڈ ووٹر ہیں جن میں 46783 مرد اور 44497 خواتین ووٹر ہیں ۔ اس حلقے میں 151 پولنگ اسٹیشن ہیں 23 شہری اور 128 دیہی ہیں تا کہ تمام رجسٹرڈ ووٹرز کو آسانی اور پریشانی سے پاک ووٹنگ کا تجربہ حاصل ہو ۔ 69 رام گڑھ ( ایس سی ) اسمبلی حلقہ 88947 رائے دہند گان کی آبادی کے ساتھ آتا ہے جس میں 45461 مرد اور 43486 خواتین ووٹر ہیں ۔ ووٹروں کی سہولت کیلئے اس حلقے میں 112 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں 4 شہری پولنگ اسٹیشن اور 108 دیہی پولنگ اسٹیشن ہیں ۔ 71 وجے پور اسمبلی حلقہ میں سب سے کم ووٹروں کی گنتی کے ساتھ 80772 رجسٹرڈ ووٹر ہیں جن میں 41492 مرد ، 39278 خواتین اور 2 تیسری جنس کے ووٹر شامل ہیں ۔ ووٹنگ کے عمل کو ہموار کرنے کیلئے 103 پولنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں جن میں 15 شہری اور 88 دیہی پولنگ اسٹیشن شامل ہیں ۔ ووٹرز کی شرکت کو بڑھانے کیلئے ضلع میں خصوصی پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 13 پولنگ بوتھ جن کا انتظام خواتین کیلئے گلابی پولنگ اسٹیشنز کے طور پر کیا گیا ہے ، 7 پولنگ اسٹیشن خصوصی طور پر معذور افراد کے زیر انتظام ہیں ،1 بارڈر پولنگ اسٹیشن ، 9 گرین پولنگ اسٹیشن اور 3 ماڈل پولنگ اسٹیشن ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہر پولنگ اسٹیشن کوخاص طور پر خواتین ، بزرگ ووٹرز اور معذور افراد کیلئے درکار بنیادی ڈھانچے سے لیس کیا گیا ہے تا کہ ووٹروں کو کسی قسم کی کوئی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ تمام ضروری تیاریاں مکمل ہونے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ تمام رجسٹرڈ ووٹرز سے اس جمہوری تہوار میں شرکت کرنے اور اپنا ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتی ہے ۔ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہو گی ۔