سری نگر//سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بارہمولہ ، کولگام اور بڈگام پولیس نے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشہ آور مادہ،نقدی رقم اور موبائل فون برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔جے کے این ایس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے بارہ مولہ پولیس نے ایس ڈی پی ائو پٹن کی زیر نگرانی میں پلہالن چوکی کی پولیس پارٹی نے ایک منشیات فروش ساحل احمد ملک ولد محمد اشرف ملک ساکن سنگھ پورہ پٹن کو گرفتارکیا جس کے قبضے سے104 گرام چرس برآمدکرکے ضبط کیاگیا۔ تھانہ پولیس پٹن نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعا ت کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔اسی دوران کولگام پولیس نے سماج سے منشیات کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے مزید3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ۔پولیس چوکی میربازار سے ایک پولیس پارٹی نے زادورا کے مقام پر ناکہ لگایا اور دوران چیکنگ2 مشکوک افراد شاہد مشتاق ولد مشتاق احمد بٹ ساکن فرہ اور ظہور احمد خان ولد سہراب احمد خان ساکن دہلی حال اننت ناگ کو ایک نائیلون بیگ لے کر روکا گیا۔ متذکرہ بیگ کی چیکنگ کے دوران4 کلو گرام بھنگ اور 40 گرام چرس جیسے ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔دونوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا اور اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر16/2023 پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔اسی طرح کولگام میںپولیس پارٹی نے ریلوے اسٹیشن قاضی گنڈ کے قریب ناکہ قائم کیا تھا اور دوران چیکنگ ایک شخص بلال احمد بٹ ولد محمد عبداللہ بٹ ساکن چیکی بدوانی، قاضی گنڈ کو مشکوک انداز میں آگے بڑھتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی اور ناکہ پارٹی کے فوری ردعمل کی وجہ سے اس کا پیچھا کیا گیا اور سے پکڑ لیا گیا۔ دوران چیکنگ اس کے قبضے سے 2 گرام براؤن شوگر اور 3000 روپے نقد رقم برآمد کرکے ضبط کی ۔تھانہ پولیس قاضی گنڈ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر17/2023 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تحقیقا ت شروع کی گئی ہے۔اس کے علاوہ بڈگام پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے شولی پورہ ہائیرسیکنڈی کے نزدیک2 منشیات فروشوں کو گرفتارکیا جن کی شناخت شوکت احمد بٹ عرف دادا ولد عبدالسلام بٹ ساکن ، سمیر احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکناں شولی پورہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشاعہ نقدی رقم اور موبائیل فون برآمد ہوئے ۔تھانہ پولیس بڈگام نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر28/2023 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔










