نئی دہلی//وزیر داخلہ امت شاہ 3جون کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے جس میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، یہ پندرہ دن سے بھی کم عرصے میں دوسری ایسی مشق ہے جو ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ملی ٹینٹ وادی میں ٹارگٹ کلنگ حملے کر رہے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور مرکزی حکومت اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر عہدیدار اس میٹنگ میں شرکت کریں گے ،جس میں دو سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔17 جون کو پچھلی میٹنگ میں، وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف فعال اور مربوط کارروائیوں کی وکالت کی تھی اور سیکورٹی فورسز سے کہا تھا کہ وہ سرحد پار سے دراندازی پر قابو پانا یقینی بنائیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے سے دہشت گردی کا صفایا کریں۔یہ میٹنگ ملی ٹینٹوں کی جانب سے کولگام میں منگل کو جموں کے ضلع سانبہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ٹیچر سمیت تین ٹارگٹ کلنگ کرنے کے تناظر میں ہوئی ہے۔18 مئی کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں ملی ٹینٹوںنے شراب کی دکان میں گھس کر گرینیڈ پھینکا تھا جس میں جموں خطے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی موت ہو گئی تھی اور تین دیگر زخمی ہو گئے تھے۔24 مئی کو ایک پولیس اہلکار سیف اللہ قادری کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ ایک ٹیلی ویڑن آرٹسٹ امبرین بھٹ کو دو دن بعد چاڑورہ بڈگام میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔سینکڑوں کشمیری پنڈت، جو 2012 میں وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت ملازم ہیں، راہل بھٹ کے قتل جسے 12 مئی کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں دہشت گردوں کے ہاتھوں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا،کے بعد سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں جس میں بڑے پیمانے پر اخراج کا خطرہ ہے۔پچھلی میٹنگ کے بعد، ایک سرکاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورسز اور پولیس کو انسداد دہشت گردی کے خلاف مربوط کارروائیوں کو فعال طور پر چلانے کی ہدایت کی۔وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خوشحال اور پرامن جموں و کشمیر کے وژن کو پورا کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو سرحد پار سے دراندازی کو یقینی بنانا چاہیے۔امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے، شاہ نے کہا تھا کہ یاتریوں کے لیے “پریشانیوں سے پاک” سفر مودی حکومت کی ترجیح ہے اور انہوں نے تمام انتظامات بشمول اضافی بجلی، پانی اور ٹیلی کام کی سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔پچھلی میٹنگ کے دوران، جنوبی کشمیر کے پہلگام سے یاترا کے 39 کلومیٹر کے راستے میں رابطے کو یقینی بنانے کے لیے وائی فائی ہاٹ سپاٹ کو فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔ 11 اگست کو ختم ہونے والی یاترا میں تقریباً تین لاکھ یاتریوں کے حصہ لینے کا امکان ہے۔حکام نے بتایا کہ تقریباً 12,000 نیم فوجی اہلکار (120 کمپنیاں) جموں و کشمیر پولیس کے علاوہ یاترا کے دو راستوں پر تعینات کیے جائیں گے ۔ڈرون کیمرے سیکورٹی فورسز کو یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد کریں گے۔










