amit shah

لداخ میں بھارتی فوج نے چینی فوج کو دندان شکن جواب دیا :امت شاہ

سرینگر//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اروناچل پردیش میں چین کو دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بھارت کی ایک انچ بھی زمین کسی کو لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ امت شاہ اروناچل پردوش کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مختلف حفاظتی ایجنسیوں کے ساتھ بات کی ۔ اس موقعے پر انہوں نے بھارتی فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے لداخ میں چینی فوج کو دندان شکت جواب دیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج سے اروناچل پردیش کے دو روزہ دورے پر ہیںجس کے دوران انہوں نے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا ہے اور کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریںگے۔وزیر داخلہ نے ہند-چین سرحد کے ساتھ آگے کے علاقوں میں تعینات سیکورٹی فورسز سے بھی بات چیت کی ۔ انہوں نے اس موقعے پر چین کو صاف صاف کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جاریحانہ عزائم رکھنے والوں سے بھارت بخوبی نپٹنا جانتا ہے ۔ا نہوں نے لداخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لداخ میں بھارتی فوج نے چینی فوج کی جو درگت کی ہے اس کو دنیا نے دیکھا ۔ انہوں نے فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہادر فوج نے جس مردانہ وار سے چینی فوج کا دندان شکت جواب دیا ہے اس سے چین کے حوصلے پست ہوئے ۔ دریں اثنا ء امت شاہ اپنے دورے کے دوران سول سوسائٹی سے بھی بات چیت کریں گے، مرکزی وزیر داخلہ کے طور پر شاہ کا اروناچل پردیش کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے فروری 2020 میں 34ویں ریاستی یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے لیے شمال مشرقی ریاست کا دورہ کیا تھا۔ تب چین کی طرف سے ان کے دورے کی شدید مخالفت کی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ شاہ لوہت ضلع کے واکرو میں بابا پرشورام کے 51 فٹ اونچے مجسمے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور تقریباً 40 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔امیت شاہ ترپ ضلع کے نروتم نگر میں رام کرشنا مشن اسکول کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ نمسائی جائیں گے اور پرشورام کی مورتی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ اتوار کو سماجی تنظیموں سے ملاقات کریں گے اور نامسائی ضلع میں ٹینگاپانی کے قریب گولڈن پگوڈا میں پوجا ارچنا کریں گے۔عہدیداروں نے بتایا کہ بعد میں شاہ نے نمسائی جنرل گراؤنڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا اور اہم پروجیکٹوں کا آغاز بھی کای ۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نامسائی میں فوج، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی، آسام رائفلز، بی آر او اور نیشنل ہائی ویز انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) کے اہلکاروں کے ساتھ سیکورٹی اور ترقیاتی جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔