ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعدادو شمار پر بھارت کو اعتراض
سرینگر//بھارت نے کووڈ انیس سے ہونے والی اموات کی گنتی کے لئے عالمی صحت تنظیم کی جانب سے اختیار کئے گئے طریقہ کار پر اعتراض کیا ہے۔۔مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بھارت، ملک میں کووڈ انیس سے ہونے والی اموات کی تعدادکی جانکاری اکٹھا کرنے اور اسے منظر عام پر لانے کے معاملے پر عالمی تتنظیم کیساتھ باقاعدگی اور تفصیلی تکنیکی تبادلے کے عمل میں شامل رہا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارت نے کووڈ سے ہو نے والیاموات کی گنتی کیلئے عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او کی جانب سے اختیار کئے گئے طریقہ کار پر اعتراض کیا ہے۔مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بھارت، ملک میں کووڈ انیس سے ہونے والی اموات کی تعدادکی جانکاری اکٹھا کرنے اور اسے منظر عام پر لانے کے معاملے پر عالمی تتنظیم کیساتھ باقاعدگی اور تفصیلی تکنیکی تبادلے کے عمل میں شامل رہا ہے۔ایک امریکی اخبار میں شائعمضمون پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزارت نے یہ بات کہی ہے، جس میں یہ الزام لگایا گیاہے کہ بھارت کووڈ اموات کی عالمی تعداد کو منظر عام پر لانے کی عالمی صحت تنظیم کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔وزارت صحت نے کہا ہے کہ سرکارنے اعداد و شمار اکٹھا کرنے کے لئے دو طرح کے پیمانے اپنائے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے عالمی صحت تنظیم کو چھ مراسلے بھیجے۔بھارت نے غیر مجاز ڈیٹا کیاستعمال پر بھی سوال اٹھایا ہے۔ بھارت نے کہا ہے کہ تیونیشیا جیسے کم آبادی والیملک اور بھارت جیسے بڑی آبادی والے ملک کیلئے ڈیٹا اکٹھا کرنے کا طریقہ کار یکساںنہیں رکھا جاسکتا۔










