امریکہ میں 5-11 سال کے بچوں کے لیے فائزر کی سفارش

امریکہ میں 5-11 سال کے بچوں کے لیے فائزر کی سفارش

واشنگٹن //یو این آئی/اسپوتنک // یوایس سینٹرزفار ڈیزیزکنٹرول اینڈ پریوینشن ( سی ڈی سی ) ایڈوائزری کمیٹی آن امیونائزیشن پریکٹسز ( اے سی آئی پی) نے پانچ سے گیارہ سال تک کے بچوں کے لئے کووڈ 19 ویکسین فائزرکی سفارش کرنے کے لئےمتفقہ طور پر ووٹ دیا۔ اے سی آئی پی نے منگل کے روز کہا ’’فائزر- بائیو این ٹیک کووڈ 19 ویکسین کی سفارش ایف ڈی اے کے ایمرجنسی یوس اتھورائزیشن کے تحت امریکہ میں رہنے والے 5-11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کی جا رہی ہے‘‘۔ اس سفارس کو 14 ووٹوں سے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔ پیر کے روز وائٹ ہاؤس کووڈ-19 رسپانس کوآرڈینیٹر جیفری جینٹس نے کہا کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے گزشتہ ہفتہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کے بعد 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے تیار کی گئی فائزر کی 15 ملین خوراک میں سے سات میلن خوراک کی پہلی کھیپ روانہ کی جا رہی ہے ۔ یواین آئی