کابل // اقوام متحدہ نے افغانستان کےدارالحکومت کابل کے ایک اسپتال پر ہوئے مہلک حملے کی مذمت کی ہے، جس میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور تقریباً 50 زخمی ہوگئے ہیں ۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے کہا کہ جن لوگوں نے بھی یہ حملہ کیا ہے ، انہیں اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔یو این اے ایم اے نے ٹویٹ کیا ’’ اقوام متحدہ کابل میں ایک اسپتال پر ہوئے ہولناک حملے کی مذمت کرتا ہے ۔ طبی عملے اور زیر علاج شہریوں کو نشانہ بنا کر کیا گیا حملہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ اس کے لئے ذمہ دار لوگوں کو حساب دینے کی ضرورت ہے ‘‘۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے سب سے بڑے فوجی اسپتال میں منگل کے روز ہوئے دو زبردست دھماکوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے ۔ دھماکے کے بعد مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کے لئے ذمہ دار داعش خرسان کو ٹھہرایا ہے ۔ طالبان کا ایک دیگر عہدیدار مارا گیا ہے ۔ یواین آئی
مغربی ایشیا میں توانائی تنصیبات پر حملوں کی بھارت کی مذمت
خامنہ ای کے قتل کے باوجودایرانی حکومت قائم
ایران اگر قطر پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ پارس گیس فیلڈ تباہ کردے گا : ٹرمپ
ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے پر غور
جنگ کا نیا مرحلہ شروع، ہمیں توانائی تنصیبات پر حملے کیلئے مجبور کیا گیا: پاسداران انقلاب
اسرائیلی دباؤ پر جنگ چھیڑ دی گئی، ٹرمپ کے مستعفی مشیر کا بیان
حسین دہقان ایرانی سپریم نیشنل سیکوریٹی کونسل کے سکریٹری مقرر
کیرالا کے الپوڑا میں برڈ فلو‘ 6 ہزار پرندوں کو تلف کرنے کا فیصلہ
داؤد ابراہیم کی آبائی زمینوں کی نیلامی
فروری میں بیرونِ ملک سرمایہ کاری میں کمی :آر بی آئی










