سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے والدین کی ایل جی انتظامیہ سے اپیل

جموں و کشمیر میں مڈل سطح تک کے سکولوں کو دوبارہ کھولنے کا کیا مطالبہ

سری نگر//جموں و کشمیر کے نجی و سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے جمعہ کے روز ایل جی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں پرائمری اور مڈل کلاسوں کے لیے اسکول دوبارہ کھولنے کے بارے میں احکامات صادر کریں کیوںکہ کیونکہ زندگی معمول پر آگئی ہے اور تقریبا ہر شعبہ معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔کشمیر نیوز سروس سے گفتگو کرتے ہوئے پرائمری اور مڈل سکولوں کو مسلسل بند رکھنے پر پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔والدین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو ان کلاسوں کے لیے سکول دوبارہ کھولنے کا طریقہ کار وضع کرنا چاہیے کیونکہ ان کے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔انہوں نے بتایااگرچہ 18 ماہ کے وقفے کے بعد ، حکومت نے حال ہی میں کوویڈ 19 کے رہنما اصولوں کے ساتھ 10 ویں اور 12 ویں کلاس کے لیے اعلی تعلیمی اداروں اور اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ، تاہم ، پرائمری اور مڈل کلاسز کے اسکول بند رہے۔والدین نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو کوویڈ ایس او پیز کے بارے میں آگاہ کریں گے ، لیکن حکومت کو کچھ طریقہ کار وضع کرنا ہوگا تاکہ اسکول ان کلاسوں کے لیے دوبارہ کھولے جائیں۔والدین نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وبائی بیماری انتہائی متعدی ہے لیکن انتظامیہ کیسوں کا صفر کی سطح تک جانے کا انتظار نہیں کر سکتی اور دوبارہ کھلنے والے سکول اب زیادہ عرصے تک انتظار نہیں کر سکتے کیونکہ یہ تعلیم اور مستقبل کی نسل کو متاثر کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں کیونکہ تقریبا ًدو سال سے وادی کے بچے آف لائن کلاسوں میں نہیں گئے۔گھنٹوں طویل کلاسوں میں شرکت اور آن لائن طریقوں سے امتحانات کی تیاری نے بہت سے بچوں کی بینائی کو متاثر کیا ہے۔ ملک کی بہت سی ریاستوں نے حال ہی میں پرائمری اسکولوں کو دوبارہ کھول دیا ہے جن پر عمل کرنے کے لیے مناسب ہدایات دی گئی ہیں۔ جو بچے ہمارے معاشرے کا مستقبل ہیں انہیں سکول جانے اور سیکھنے کا پورا حق ہے جو ان کی مجموعی ترقی ، حفاظت اور فلاح و بہبود کے لیے بہت ضروری ہے۔انہوں نے اس معاملے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور جموں و کشمیر میں انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ پرائمری سکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک مناسب طریقہ کار وضع کرے۔ (کے این ایس)