نئی دہلی//مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آرآئی ایل) کی مکمل ملکیت والی کمپنی ریلائنس نیو انرجی سولر لمیٹڈ (آراین ای ایس ایل) نے جرمنی اور ڈنمارک کی دو کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ آراین ای ایس ایل نے منگل کی دیرشب جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وہ جرمنی کی نیکسویف میں 2.5 کروڑ یورو کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ساتھ ہی کمپنی نے ڈنمارک کی اسٹیسڈل کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا۔ اس معاہدے پر ڈینمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن اور وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔ریلائنس کے مطابق نیکسویف میں سرمایہ کاری ہندوستانی مارکیٹ کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت کی گئی ہے۔ اپنے بیان میں آراین ای ایس ایل نے کہا کہ وہ نیکسویف کی 86887 سیریز-سی پریفیرڈ حصص 287.73 یورو فی حصص کے حساب سے خریدے گی۔ اس کے علاوہ آراین ای ایس ایل کو 1 یورو کی شرح سے 36201 وارنٹ بھی جاری کیے جائیں گے۔نیکسویف سیمی کنڈکٹرز میں استعمال ہونے والے مونوکرسٹلائن سلیکون ویفرز بناتی ہے۔ سیمی کنڈکٹر ہر قسم کے الیکٹرانک آلات میں استعمال ہوتے ہیں۔ ریلائنس کی شیئربازار کو دی گئی معلومات کے مطابق، نیکسویف جس مونوکرسٹلائن سلیکون ویفرز کی ترقی اور پیداوار کر رہا ہے، اس میں استعمال ہونے والا خام مال انتہائی کفایتی ہے اور اس کی تکنیک نے پیداوار کے کئی مہنگے مراحل کو ختم کر دیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ریلائنس کی رسائی اب سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی تک ہو جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِنڈین سوسائٹی فارٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے جموں چپٹرکا اِفتتاح کیا
جے اینڈ کے وِکست یوتھ پارلیمنٹ۔2026
متعدد عوامی وفود نے وزیر جاوید رانا سے ملاقات کی
مشن سکل جموںوکشمیر کے ہنرمندی منظرنامے کو نئی شکل دے کر معاشی بااِختیاری کو فروغ دے گا۔نائب وزیراعلیٰ
چیف سیکرٹری کی جموںوکشمیرمیں ریکروٹمنٹ رولز میں مقررہ مدت کے اندر اِصلاحات پر زور
لیفٹیننٹ گورنر نے رام نومی کے موقعہ پر عوام کو مُبارک باد دِی
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رام نومی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد دِی
سکینہ اِیتو کی رام نومی کے موقعہ پرجموںوکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد
جاوید ڈار نے لال منڈی سری نگر میں چھوٹے مویشیوں کے ہسپتال کمپلیکس کا اِفتتاح کیا
ایران کے لیے کیسے مصیبت بن گئے چینی کیمرے؟ جس کے سبب چلی گئی سپریم لیڈر کی جان










