سری نگر//سری نگرپولیس نے قمار بازوں کے ایک اڈے کاپردہ فاش کرتے ہوئے ایک کامیابی چھاپہ مارکارروائی کے دوران16جواریوں کودبوچ لیا اوراُن کی تحویل سے دائو پرلگائے گئے تقریباً6لاکھ روپے اورکچھ طلائی زیورات بھی برآمد کرکے ضبط کئے ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس تھانہ پارمپورہ کی ایک ٹیم نے مصدقہ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ ائو کی قیادت میں قماربازوں کے ایک خفیہ اڈے پراچانک چھاپہ ڈالا۔پولیس کی ٹیم نے اڈے میں موجود16جواریوں کودبوچ لیا،جن میں عاشق حسین ساکنہ سعدہ کدل،علی محمد ساکنہ گنڈ حسی بٹ ،محمدیونس ساکنہ حول،مدثر احمدساکنہ چھانہ پورہ ،سجاداحمدساکنہ شوپیان،تنویراحمد ساکنہ شوپیان ،بشیراحمدساکنہ ڈلگیٹ ،محمدرمضان ساکنہ پلوامہ ،الطاف احمدساکنہ سعدہ کدل ،فردوس احمدساکنہ سعدہ کدل،فاروق احمدساکنہ بہوری کدل ،پرویز احمدساکنہ ابراہیم کالونی بمنہ ،غلام احمدساکنہ فتح کدل ،آصف احمدساکنہ نوگام ،فیاض احمدساکنہ اکرم باغ اورمحمد شعیب ساکنہ بمنہ سری نگرشامل ہے۔پولیس نے بتایاکہ مصدقہ اطلاع ملنے پرروبہ عمل لائی گئی اس کامیاب کارروائی کے دوران قمار بازی کے اڈے سے تاش کے پتوں کیساتھ دائو پرلگائے گئے 5 لاکھ76ہزار روپے نقد اورکچھ سونے کے ایورات بھی برآمد کرکے ضبطی میں لئے گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق قمار بازی کے اڈے سے گرفتار سبھی سولہ جواریوں کیخلاف پولیس تھانہ پارمپورہ میں ایف آرآرزیرنمبر274/21زیرسیکشن13گیمبلنگ ایکٹ کے تحت کیس درج کیاگیا،اورسبھی ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں ۔










