جموں،28 جنوری /= پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے رفیوجیوں نے جمعرات کے روز یہاں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔
احتجاجی اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت انہیں معاوضے کی باقی رقم واگذار کرے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے رفیو جیوں کی تکلیفوں کو دور کرے۔
انہوں نے کہا: ’حکومت نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ 30 لاکھ روپیے فی کنبہ معاوضہ ادا کرے گی اس میں سے ہم نے ایک قسط ساڑھے پانچ لاکھ روپیے وصول کی لیکن باقی رقم ابھی واگذار نہیں کی گئی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ باقی رقم کو بھی واگذار کرے تاکہ ہماری تکلیفوں کا ازالہ ہوسکے۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ جو پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے رفیوجی ملک کی باقی ریاستوں میں مقیم ہیں انہیں بھی یہ معاوضہ دیا جانا چاہیے تاکہ ان کے مالی مشکلات بھی دور ہوسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کی فائیلیں صوبہ جموں کے مختلف اضلاع کے تحصیلدار صاحبان کے پاس کافی وقت سے پڑی ہوئی ہیں جن پر کوئی کارروائی کی ہو رہی ہے۔
موصوف نے صوبائی کمشنر جموں سے اس ضمن میں مداخلت کرنے کی اپیل کی










