چیف سیکرٹری نے ڈمبراکٹھوعہ میں ہائی سیکورٹی جیل کی تعمیراتی پیش رفت کامعائینہ کیا

چیف سیکرٹری نے ڈمبراکٹھوعہ میں ہائی سیکورٹی جیل کی تعمیراتی پیش رفت کامعائینہ کیا

جاری تعمیراتی کاموں اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی تکمیل میں تیزی لانے کی ہدایت

کٹھوعہ//چیف سیکر ٹری اَتل ڈولو نے ضلع کٹھوعہ کی تحصیل مہان پور کے علاقے ڈمبرا علاقے میں تعمیرکی جانے والی ہائی سکیورٹی جیل کی تعمیراتی جگہ کا دورہ کیا اور جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران چیف سیکرٹری نے منصوبے کے مختلف حصوں پر جاری کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ جیل کمپلیکس کے مختلف حصوں کے علاوہ دیگر متعلقہ عمارتوں اور سہولیات کی تعمیر کا کام بھی تکمیل کے قریب ہے۔چیف سیکرٹری نے مقررہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے باقی ماندہ کاموں کو جلد اَز جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری داخلہ چندراکر بھارتی، ڈِی جی پی جیلخانہ جات دیپک کمار، سپیشل ڈِی جی (کوآرڈی نیشن) ایس جے ایم گیلانی،صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار،ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راجیش شرما، ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما، اے ڈِی سی کٹھوعہ مہما مدن، اے ڈِی سی بلاور وشواجیت سنگھ، ایس پی ہائی جیلخانہ جات ڈمبرا راہل چاڈک اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔