چینائی/ایجنسیز// ٹاملناڈو اسمبلی انتخابات میں وجئے کی پارٹی کی شاندار کامیابی کے بعد چینائی میں وجئے کی قیامگاہ اور پارٹی آفس پر سکیوریٹی کو سخت کردیا گیا ہے ۔ سی جوزف وجئے کی پارٹی نے انتخابات میں ڈی ایم کے اور انا ڈی ایم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 100 کا ہندسہ پار کرلیا ہے ۔ ابتدائی رجحانات میں پارٹی کو ملنے والی سبقت کے بعد سے ہی پارٹی کے سینکروںک ارکن ان کی قیامگاہ اور پارٹی آفس پہونچنے شروع ہوگئے تھے اور انہوں نے وہاں جیت کا جشن منایا ۔ دن بھر پارٹی کارکن وجئے کی قیامگاہ اور پارٹیک دفتر پر موجود رہے اور انہوں نے ایک دوسرے میں مھائیاں تقسیم کیں۔ آتش بازی کی گئی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی ۔جیسے جیسے وجئے کی پارٹی کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا ویسے ویسے پارٹی کارکنوں کی تعداد بھی بڑھتی گئی۔
ابتدائی رجحانات کے ساتھ ہی ان کی قیامگاہ پر بھی جشن کا ماحول دیکھا گیا اور افراد خاندان نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ۔










