برلا، راہول، پرینکا نے یومِ مزدور پر مبارکباد دی

نئی دہلی/یو این آئی// لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو یومِ مزدور کے موقع پر مزدوروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی محنت کش قوت کو سلام پیش کیا ہے ۔ برلا نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ مزدور کے موقع پر ملک کی محنت کش قوت کو سلام۔ ملک کی ترقی اور تعمیر کی بنیاد ان مزدور ہاتھوں پر ٹکی ہے ، جو ہر روز اپنی محنت، مہارت اور لگن سے ہندوستان کے حال اور مستقبل کی تعمیر کرتے ہیں۔ کھیتوں سے لیکر کارخانوں تک، سڑکوں سے لیکر بڑے انفراسٹرکچر پروجیکٹس تک، ہر شعبے میں مزدوروں کا تعاون انمول اور بنیادی ہے۔ گاندھی نے کہا کہ یومِ مزدور پر تمام مزدور بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد۔