منیش سسودیا کا بھی جسٹس سوارن کانتا کی عدالت میں پیش ہونے سے انکار

منیش سسودیا کا بھی جسٹس سوارن کانتا کی عدالت میں پیش ہونے سے انکار

نئی دہلی/یو این آئی// اروند کجریوال کے بعد اب دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بھی جسٹس سوارن کانتا شرما کو خط لکھ کر مطلع کیا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں نہ تو وہ اور نہ ہی ان کے وکیل ان کی عدالت میں پیش ہوں گے ۔ اپنے خط اور سوشل میڈیا ‘ایسک’ پر ایک پوسٹ میں سسودیا نے کہا کہ پورے احترام کے ساتھ، ان کا ضمیر انہیں موجودہ حالات میں جج کے سامنے کارروائی میں حصہ لینا جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔ انھوں نے لکھا کہ یہ کسی فرد کا سوال نہیں ہے ، بلکہ اس اعتماد کا سوال ہے جس پر نظام انصاف قائم ہے کہ ہر شہری کو نہ صرف انصاف ملنا چاہیے بلکہ انصاف ہوتے وہئے نظر بھی آنا بھی چاہیے ۔ سابق ڈپٹی وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ عدلیہ اور آئین پر ان کا اعتماد ’’غیر متزلزل‘‘ ہے لیکن جب دل میں سنگین شکوک پیدا ہوں تو محض رسمی شرکت مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے ، میرے پاس ستیہ گرہ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔