تکنیکی پہلوئوں کی بنیاد پر ہے ،اِنتخابی حلقے کی حدود پر نہیں ۔ حکومت
جموں//حکومت نے واضح کیا کہ کسی اِنتخابی حلقے کی جغرافیائی اور اِنتظامی حدود اور آبپاشی و فلڈ کنٹرول سب ڈویژن ایک دوسرے سے آزاد ہے اور ضروری نہیں کہ دونوں کی حدود ایک جیسی ہوں۔وزیر برائے جل شکتی جاوید احمد رانا یہ بات آج ایوان میںرُکن اسمبلی کلدیپ راج دوبے کے سوال کے جواب میں کہی۔اُنہوںنے ایوان کو بتایا کہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول سب ڈویژن کا دائرہ اِختیار نکاسی آب اور دیگر تکنیکی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا جاتا ہے۔وزیر موصوف نے اِنتظامی یا عملی رُکاوٹوں سے متعلق خدشات کا جواب دیتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ نگرانی یا رابطے میں کوئی کمی نہیں ہے، نہ ہی موجودہ اِنتظامی ساخت کی وجہ سے تاخیر یا عوام کو تکالیف ہوئی ہیں۔اُنہوں نے مزید وضاحت کی کہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول سب ڈویژن ریاسی کو پی ایچ اِی سب ڈویژن ریاسی کے ساتھ ضم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ اِنتظامی ڈھانچہ طے شدہ اصولوں اور تکنیکی تقاضوں کے مطابق کام کر رہا ہے۔اِس ضمن میں ارکانِ اسمبلی خورشید احمد اور شیام لال شرما نے بھی ضمنی سوالات اُٹھائے جن کے حکومت نے تسلی بخش جوابات دئیے۔










