راہول بھٹ کے لواحقین کوجلد انصاف ملے گا

9اپریل کوحیدربیگ پٹن میں فوج کے زیراہتمام تقریب

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ہونگے مہمان خصوصی

سری نگر//جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کل یعنی 9اپریل کوپٹن میں مقامی شہریوں کیساتھ ملاقات کرنے کیساتھ ساتھ مختلف شعبوںمیں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے افراد بشمول طلبہ کواسناد سے نوازیں گے ۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرمیں تعینات دفاعی ترجما ن نے میڈیا سے وابستہ افراد کومدعو کرتے ہوئے کہاکہ 9اپریل کوحیدربیگ پٹن میں واقع فوج کے 10سیکٹر کے ایک کیمپ میں قائم زوروارہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی ،جس میں جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا بطورمہمان خصوصی کے شرکت کریں گے ۔دفاعی ترجمان نے کہاکہ فوج کے 10سیکٹر کے کیمپ واقع حیدر بیگ پٹن میں9اپریل کوہونے والی تقریب لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا مقامی شہریوںکیساتھ ملاقات اورتبادلہ خیال کریں گے جبکہ اس موقعہ پر مختلف شعبوںمیں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں کی عزت افزائی کی جائیگی ۔