amit shah

70 سال تک کانگریس نے آرٹیکل 370کو اپنے بچے کی طرح پالا: امیت شاہ

سرینگر //مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی پر کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے کے حالیہ تبصرہ پر جمعہ کو حملہ کیااور کہا کہ 70 سال تک کانگریس نے آرٹیکل 370کو اپنے بچے کی طرح پالاہے۔کشمیر نیوز سروس مراد آباد میں ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا، ’’کانگریس کے کھڑگے جی پوچھتے ہیں کہ راجستھان اور اتر پردیش کے لوگوں کا کشمیر سے کیا لینا دینا ہے۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ مرادآباد کا ہر بچہ کشمیر کے لیے اپنی جان دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 70سالوں سے کانگریس نے آرٹیکل 370 کو اپنے بچے کی طرح پالا ہے۔شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کشمیر ہمیشہ کے لیے ہندوستان کے ساتھ متحدہے۔