راہیلہ وانی ٹرانسمیشن کشمیر اورممتاز احمد انچارج چیف انجینئر کے پی ڈی سی ایل تعینات
سرینگر/// سرکار نے محکمہ بجلی میں7انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئروں کو عارضی ترقی دیکر انچارج چیف انجینئروں کے طور پر تعینات کیا گیا۔حکومت نے محکمہ بجلی کے7انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئروں کو انچارج چیف انجینئروں پر تقرری عمل میں لانے کو منظوری دی ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق محکمہ بجلی کے پرنسپل سیکریٹری ایچ راجیش پرساد کی طرف سے جاری آرڈر کے مطابق ممتاز احمد، حبیب چوہدری، کمال کشور تھاپا، نیراج شرما، بشن داس، مظفر لون اور وکاس آنند کو عارضی طور پر چیف انجینئر بجلی کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ تعیناتیاں عارضی اور وقتی بنیاد پر ہیں اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کے فیصلے پر منحصر ہوں گی۔ان کا کہنا ہے کہ ان تعیناتیاں کسی بھی وقت سلیکشن کمیٹی یاپبلک سروس کمیشن کے ذریعے ترقی کے جائزے کے دوران کوئی حق یا دعویٰ پیدا نہیں کریں گی۔ ان تعیناتیوں کے نتیجے میں، انچارج چیف انجینئرراہیلہ وانی کو (ٹرانسمیشن کشمیر) جن کے پاس منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی ٹی سی ایل، چیف انجینئر ٹرانسمیشن کشمیر اور ای ڈی کے اضافی چارج ہے کو تبدیل کے انچارج چیف انجینئر جے کے پی ٹی سی ایل تعینات کیا گیا جبکہ جے کے پی ٹی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا۔انچارج چیف انجینئر ٹرانسمیشن جموں، راجن گپتا جن کے پاس جے پی ڈی سی ایل کا اضافی چارج ہے کو تبدیل کرکے انچارج چیف انجینئر جے پی ڈی سی ایل تعینات کیا گیا جبکہ انہیں ای ڈی کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔وکاس آنند کو انچارج چیف انجینئر ٹرانسمیشن جموں، کمل کشور تھاپا کو انچارج ٹرانسمیشن جموں،بھوشن داس کو انچارج چیف انجینئر بی ایچ ای پی فسٹ، مظفر لون کو محکمہ بجلی میں سیکریٹری ٹیکنیکل،ممتاز احمد کو انچارج چیف انجینئر کے پی ڈی سی ایل، حبیب چودھری کو انچارج چیف انجینئر جنریشن کشمیر اور نیرج شرما کو انچارج چیف انجینئر ٹریڈنگ تعینات کیا گیا۔










