دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں ناقص کاکردگی

7پرائیویٹ اسکولوں کیخلاف سخت کارروائی

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے دی جانے والی سہولیات معطل

سری نگر//حکومت کی ہدایت پر جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے حکم عدولی کے تحت والدین سے سالانہ فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے 7ایسے تعلیمی اداروںکودی جانے والی سہولیات پرروک لگادی ہے ۔اُدھرنجی اسکولوں میں بچوں بچیوں سے لینے والے ماہانہ ٹیوشن فیس وغیرہ کاتعین کرنے کیلئے حکومت کی قائم کردہ ’فیس فکسین کمیٹی‘ نے واضح کیاہے کہ کورونا وباء کے باعث اپریل کے اوائل سے بندپڑے پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان اورمنتظمین یہاں زیرتعلیم طلباء و طالبات کے والدین سے سالانہ فیس وصول نہیں کرسکتے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے ہفتے کے روز حکومت کی قائم کردہ ، فیس فکسیشن کمیٹی کے احکامات کونظرانداز کرتے ہوئے زیرتعلیم بچوں وبچیوں کے والدین کوسالانہ فیس کی ادائیگی پر والدین کو ہراساں کرنیکے مرتکب 7پرائیویٹ اسکولوں کو تعلیمی سیشن2020-21کیلئے بورڈکی جانب سے دی جانے والی تمام سہولیات معطل کردی ہیں،یعنی بورڈ نے خلاف وزی کرنے والے ان اسکولوں کیلئیغیرمعینہ عرصہ کیلئے اپنی جانب سے دی جانے والی سہولیات پرروک لگادی ہے۔جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے جوائنٹ سیکرٹری کی جانب سے جاری ایک آرڈرمیں یہ بتایاگیاہے کہ سری نگرمیں قائم 7نجی یاپرائیویٹ اسکولوں کواس بناء پرسہولیات سے محروم کردیاگیا ہے ،کیونکہ یہ سبھی اسکول حکومت کی قائم کردہ ، فیس فکسیشن کمیٹی کے احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔جاری حکم میں مذکورہ جوائنٹ سیکرٹری نے کہاہے کہ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے نجی تعلیمی اداروںکوجو لازمی سہولیات دی جاتی ہیں ،اُن میں دسویں ،گیارہویں اوربارہویں جماعت کے رجسٹریشن ریٹرنس (پی آر) اوراجازت معہ داخلہ یعنی پرمشن معہ ایڈمیشن(پی سی اے )بھی شامل ہے ۔انہوں نے مزیدکیاہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب 7نجی اسکولوں کیخلاف یہ کارروائی ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر کے احکامات پرعمل میں لائی گئی ،جس میں یہ بتایاگیاہے کہ مذکورہ پرائیویٹ اسکول حکومت کی جانب سے قائم کردہ فیس فکسیشن کمیٹی کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے والدین کوہراساں کرنے کے مرتکب پائے گئے ہیں ۔جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری آرڈرمیں یہ واضح کیا گیاہے کہ ان سبھی 7اسکولوں کودی جانے والی مذکورہ بالا سہولیات تب تک معطل رہیں گی ،جب تک یہ سارے اسکول یہ اسکول اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک کہ یہ اسکول ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر کے دفتر سے حاصل کردہ این او سی (NOC) فراہم نہیں کرتے ہیں ۔جوائنٹ سیکرٹری جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری آرڈرکے مطابق سہولیات سے محروم کئے گئے 7پرائیویٹ اسکولوں میں ’اقبال میموریل انسٹی چیوٹ (بائز اینڈ گرلز ونگ) بمنہ سری نگر،ہولی فیتھ پرزنٹیشن اسکول کینال ایوینیو راولپورہ سری نگر،ہیٹ ٹرک پبلک اسکول زکورہ سری نگر،ٹائنی ہارٹس اسکول ٹینگہ پورہ بائی پاس سرینگر، گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ الٰہی باغ بڑھ پورہ سری نگر، جے کے پبلک اسکول ہمہامہ بڈگام اورپزنٹیشن کانونٹ ہائر سیکنڈری اسکول ، راج باغ سری نگر‘ شامل ہیں ۔جوائنٹ سکریٹری کے جاری کردہ آرڈر کے مطابق ، تمام متعلقہ افراد یعنی سرکاری افسروں وملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دفتر سے مزید ہدایات تک مذکورہ 7اسکولوں کے معاملات کو کسی بھی طرح کی کوئی سہولیت فراہم نہ کریں ۔خیال رہے حکومت کی قائم کردہ ’فیس فکسین کمیٹی‘ نے حال ہی میں واضح کیاہے کہ کورونا وباء کے باعث اپریل کے اوائل سے بندپڑے پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان اورمنتظمین یہاں زیرتعلیم طلباء و طالبات کے والدین سے سالانہ فیس وصول نہیں کرسکتے ہیں ۔