6اضلاع میں سے 3اضلاع میں ڈی ڈی سی چیئرمین نا ئب چیئرمین منتخب ہوئیں راجوری، کشتوار اور رامبن میں 22فروری کوکاروائی عمل میں لائی جائیگی /انتظامیہ

سرینگر /13فروری/اے پی آئی/ 6اضلاع میں سے صرف 3کے ڈی ڈی سی چیئر مین اور وائس چیئرمین منتخب ہوئے بانڈی پورہ میں پیپلزالائنس نے بازی مار لی بارہمولہ اور پونچھ میں آزادامیدوارو کی جیت ہوئی کشتواڑ رامبن اورراجوری میں کورم برابر نہ ہونے کے باعث چیئرمینوں کا انتخاب عمل میں نہیں لایاجائے اور 22فروری کونئے سرے سے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے چیئرمینوں نائب چیئرمینوں کاانتخاب عمل میں لایاجائیگا۔اے پی ا ٓئی کے مطابق ڈی ڈی سی الیکشن کے بعد وادی کشمیرمیں ڈی ڈی سی چیئرمینوں نائب چیئرمینوں کاانتخاب عمل میں لانے کے لئے 13فروری آخری تاریخ تھی تا ہم اس موقعے پر صرف تین اضلاع بانڈی پورہ،بارہمولہ اور پونچھ میں ہی ڈی ڈی سی چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کاانتخاب عمل میں لایاگیاجب کہ دیگر تین اضلاع میں ممبران کی عدم دستیابی اور کورم برابر نہ ہونے کی وجہ سے ڈی ڈی سی چیئرمینوں نائب چیئرمینوں کو منتخب کرنے کی کاروائی 22فروری تک ملتوی کردی گی۔بانڈی پورہ میں نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پرکامیاب ہونے والے ڈی ڈی سی امیدوار عبدالگنی بٹ کوچیئر مین اور پی ڈی پی کی ٹکٹ کر کامیابی حاصل کرنے والی کوثر شفیقہ کونائب چیئرمین کے طور پر منتخب کیاگیا عبدالگنی بٹ نے سات ووٹ لئے جبکہ کوثر شفیقہ نے 8ووٹ حاصل کرکے نائب چیئرمین کے عہدے پر کامیابی کے جھنڈے گارڈ دیئے۔پونچھ میں آزاد امیدوار تعطیم اختر نے کانگریس کے امیدوار کودھول چٹائی اور بحیثیت چیئرمین منتخب ہوئی۔راجوری کشتواڑ اوررامبن میں کورم برابر نہ ہونے ممبران کی عدم دستیابی کی وجہ سے چیئرمین نائب چیئرمیں منتخب نہیں ہوئے جب کہ شمالی کشمیرکے بارہمولہ میں سابق نائب وزیراعلیٰ مظفر حسین بینگ کی اہلیہ سفینہ بیگ جس نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے ڈی ڈی سی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی کوچیئرپرسن اور پیپلزالائنس کے ثناء اللہ کونائب چیئرمیں مقر رکیاگیا۔جموں کشمیر انتظامیہ کے مطابق جن اضلاع میں کورم اور برابر نہیں تھی ان میں 22فروری کوچیئرمینوں اور نائب چیئرمینوں کاانتخاب کیاجائیگا۔ادھراطلاعات کے مطابق کشتوار ضلع میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیا ن آخری موقعے پر ٹھن گئی اور نیشنل کانفرنس کی ایک امیدوار نے پارٹی سے دغابازی کرتی ہوئے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کامن بنالیاہے۔نمائندے کے مطابق شریفہ بیگم نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پرڈی ڈی سی الیکشن میں کامیاب ہوئی اور آخری موقعے پروہ ووٹ دینے کے لئے ضلع کمنشرکے دفتر پہنچانے کے بجائے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اپنی پارٹی میں چلی گئی۔رامبن میں بھی نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان مفاہمت نہیں ہوئی اور راجوری میں بھی کانگریس کے ڈی ڈی سی ممبر خالد چودھری نے آخری وقت پر خاصہ پلٹ دیااور چیئرمین کے طور پر منتخب ہونے کادعویٰ پیش کیا۔