رولر سکیٹنگ کیڈٹ بوائز ٹیم نے جموں وکشمیر کیلئے تاریخی گولد حاصل کیا
جموں//جموں وکشمیر رولر سکیٹنگ کیڈٹ بوائز ٹیم نے چندی گڈھ میں منعقد ہونے والی 59 ویں رولر سکیٹنگ ہاکی چمپئن شپ میں فائنل میں پنجاب کو 1-3 سے شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے۔جموںوکشمیر ٹیم کو گذشتہ ایک ماہ سے اِنڈور سکیٹنگ رِنک ، اِنڈور سپورٹس کمپلیکس جموں میں ایک خصوصی کوچنگ کیمپ میں تربیت دی گئی تھی جو ڈویژنل سپورٹس آفیسر جموں کی نگرانی میں سیکرٹری سپورٹس کونسل کی ہدایت پر منعقد کیا گیا تھا۔دریں اَثنا ، سیکرٹری سپریم کورٹ نے ٹیم کو اِن کی تاریخی فتح پر مبارک باد دی ہے اور مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا ہے۔اِس کے علاوہ جے اینڈ کے رولر سکیٹنگ ایسو سی ایشن ، کھلاڑیوں اور ان کے والدین نے جموںوکشمیر یوٹی حکومت اور اِنتظامیہ کا کوچنگ کیمپوں کا اہتمام کرنے اور کھلاڑیوں کو ممکنہ مدد او ربنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے پر شکریہ اَدا کیا۔










