5اگست کو ہڑتال ، گیلانی نے کوئی ٹویٹ نہیں کیا

اس جعلی ٹویٹ کو تشہیر دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی /پولیس

سرینگر// 5اگست کو ہڑتال کی اپیل کے حوالے سے سید علی شاہ گیلانی سے منسوب ایک جعلی ٹویٹ کے بارے میں پولیس نے واضح کیا ہے کہ اس طرح کو کائی بھی ٹویٹ گیلانی کی جانب سے شائع نہیں کیا گیا ہے اور جو بھی اس جعلی ٹویٹ کی تشہیر میں ملوث ہوگا اس کے خلاف کاررواوئی عمل میں لائی جائے گی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پولیس نے 5اور15اگست کو ہڑتال سے متعلق گیلانی سے منسوب جعلی ٹویٹ کی تشہیر سے خبردار کیا، پولیس نے بدھ کو خبردار کیا کہ علیحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی سے منسوب ایک جعلی ٹویٹ کو شیئر کرنے اور اس کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں 5 اور 15 اگست کو ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔یاد رہے کہ5اگست کو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کئے جانے کے دو سال پورے ہورہے ہیں۔ایک پولیس ترجمان نے گیلانی کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ’’ یہ ٹویٹ جعلی ہے اور پاکستان سے کسی نے جاری کی ہے‘‘۔ پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا’’پولیس ان لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جو تشدد کو ہوا دینے کے لیے اس ٹویٹ کو پھیلا رہے ہیں۔اس سلسلے میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے‘‘۔