45برس سے زائد عمر کی آبادی کا صد فیصد ویکسینیشن کاہدف مکمل

سرینگر //وادی کشمیر میں 45 برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کو کورونا مخالف ویکسین فراہم کرنے کی فہرست میں ضلع پلوامہ میں شامل ہو گیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی.۔نمائندےکے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں 45 برس سے زائد عمر کی آبادی کا صد فیصد ویکسینیشن مکمل ہوا ہے۔ ڈی سی پلوامہ بصیر الحق چودھری نے عالمی وبا کورونا وائرس اور ویکسینیشن سے متعلق جانکاری دیتے کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 45 برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کو کورونا مخالف ویکسین فراہم کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ 18 برس سے زائد عمر کے 40ہزار سے زائد افراد کو کورونا مخالف ٹیکے لگائے گئے ہیں اور جلد ہی صد فیصد ٹیکہ کاری کا ہدف بھی مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں لگاتار کمی واقع ہو رہی تاہم عوام کو وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے ماہرین کی جانب سے کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کی پیشگوئی کے حوالے سے کہا کہ ’’ایس او پیز پر عمل آوری سے ہی کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کو ٹالا جا سکتا ہے۔‘‘عید قربان کے حوالے سے انہوں نے عوام سے بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کرنے کی تلقین کی۔