40ہزار جعلی بندوق لائسنسزکی اجرائی کے معاملہ

جموں وکشمیر اورنئی دہلی میں 40مقامات پرسی بی آئی کیچھاپے

سری نگر//40ہزار جعلی بندوق لائسنسزکی اجرائی کے معاملے میں تحقیقات شروع کرتے ہوئے مرکزی تفتیشی بیورئو (سی بی آئی) نے جموں وکشمیر اورنئی دہلی میں 40مقامات پرچھاپے ڈالکر وہاں تلاشی کارروائی عمل میں لائی ،جن مقامات پر چھاپے مارے گئے ،اُن میں ایک آئی اے ایس افسرکی رہائش گاہ اور20بندوق فروشوں کے دکانات اورگودام شامل ہیں ۔سی بی آئی کی ٹیموںنے ان چھاپوں کے دوران جعلی بندوق لائسنس کیس سے جڑے کچھ اہم ثبوت وشواہد اورکاغذات بھی اپنی تحویل میں لئے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق مرکزی تفتیشی بیورئو (سی بی آئی) نے جعلی بندوق لائسنس کیس کے سلسلے میں سنیچرکے روز جموں و کشمیر میں 40 مقامات کے علاوہ نئی دہلی میں بھی چھاپے مارے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کے اہلکاروں نے ہفتے کو جموں و کشمیر میں 22 مقامات، جن میں کشمیر میں12 اور جموں 10 مقامات شامل ہیں، پر چھاپے مارے۔ذرائع نے بتایاکہ جعلی بندوق لائسنس کیس کے سلسلے میں نئی دہلی میں بھی ایک جگہ تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ذرائع کاکہناتھاکہ مرکزی تفتیشی بیورئو کی جانب سے یہ چھاپے جعلی بندوق لائسنسز کیس کے سلسلے میں مارے گئے جس کو سال 2018 میں سی بی آئی کے سپرد کیا گیا تھا۔ذرائع سے معلوم ہواکہ مرکزی تفتیشی بیورئو کی الگ الگ ٹیموںنے جعلی بندوق لائسنس کیس کے سلسلے میں جاری تحقیقات کے تحت جموں وکشمیرمیں 40مقامات پر چھاپے مارے،جن میں ایک آئی اے ایس افسرکی رہائش گاہ کے علاوہ بندوق فروخت کرنے والے 20بندوق فروشوں کے دکانات اوردیگر جگہیں بھی شامل ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ جن مقامات پر سنیچر کے روز چھاپے ڈالے گئے ،اُن میں سری نگر،جموں ،اودھم پور،راجوری ،اننت ناگ ،بارہمولہ اورنئی دہلی بھی شامل ہے۔خیال رہے انسداددہشت گردی اسکارڈ(راجستھان ) نے پہلے اس کیس کی تحقیقات شروع کی تھی تاہم بڑے پیمانے پرغیر مقامی لوگوں کو جعلی بندوق لائسنسز کی فراہمی کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد اس کیس کو سی بی آئی کے سپرد کیا گیا تھا۔اے ٹی ایس راجستھان نے انکشاف کیا تھا کہ جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور، ڈوڈہ، رام بن اور کپوارہ میں جعلی دستاویزات پر40 ہزار بندوق لائسنسز فراہم کی گئی ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک آئی اے ایس افسر جو اْس وقت ایک ضلع کا مجسٹریٹ تھا، نے بڑی تعداد میں غیر مقامی لوگوں کو جعلی بندوق لائسنسز فراہم کی ہیں۔