سری نگر//بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز سنجے خان نے جمعرات کویہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق تجربہ کار اداکار نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ جموں و کشمیر میں فلم سے متعلق سرگرمیوں کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ UT حکومت جموں و کشمیر میں فلم سازی کے سنہری دور کو واپس لانے کے لیے ایک متحرک فلمی ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی فلم پالیسی، بہتر سہولیات کی ترقی جیسی اہم کوششوں کا مقصد جموں و کشمیر کو فلم کی شوٹنگ کے سب سے پسندیدہ مقام میں تبدیل کرنا ہے۔










