fire incident

33سالہ مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے فوت

سرینگر // جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میںبجلی کرنٹ لگنے کی وجہ سے ایک مزدور جھلس کر لقمہ اجل بن گیا ہے۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق اننت ناگ کے ہانجی دنتر علاقے میں پیر کی صبح ایک 33سالہ مزدور کی لکڑی کے ایک کارخانے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ کے ہانجی دنتر علاقے میں پیر کی صبح ایک مزدور کو ایک لکڑی کے کارخانے میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مزدور کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔