سرینگر//جموں وکشمیر میں تمام سرکار ی اور پرائیویٹ اسکولوں میں درس وتدریس کاکام 31جولائی تک معطل رکھنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے انتظامیہ نے اساتذہ کوآن لائن کلاس جاری رکھنے کے احکامات صادرکردیئے ،جبکہ ایک اور فیصلے میں سرکار نے 16اضلاع سے ویک اینڈلاک ڈاوان پوری طرح سے ہٹانے کافیصلہ کیاہے اب جموںو کشمیرکے 16اضلاع میں ہردن دوکان کھلے گے ریسٹورنٹوں میں صبح سات بجے سے رات دس بجے تک کام جاری رہے گا ۔اے پی آ ئی کے مطابق کروناوائرس کی وبائی بیماری میں راحت ملنے کے باوجود سرکار نے جموں وکشمیرمیں 31جولائی تک تمام اسکولوں کالجوں یونیورسٹیوں میں درس وتدریس کومعطل رکھنے کے احکامات صادر کردیئے تاہم اساتذہ کوہدایت کی گئی کہ وہ آن لائن درس وتدرس کام کام جاری رکھے ۔سرکار کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیاگیا جس میں کہاگیاہے کہ تمام اسکو لوںکالجوںیونیورسٹیاں کوچنگ اور ٹیوشن سینٹر31جولائی تک بندرہے گے تاہم ایک اور حکم نامے میں سرکار نے 16اضلاع جن میں جموں ،پونچھ ،راجوری ،کشتواڑ ،سانبہ ،بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،شوپیاں ،کولگام ،پلوامہ شامل ہیں میں ویک اینڈلاک ڈاون کوہٹالیاگیاہے ان اضلاع میں دوکان صبح سات بجے سے دس بجے تک کھلے رہے گے ریسٹورینٹوں میں بھی پچاس فیصدکے طرہقہ کار پرعمل کرتے ہوئے صبح دس بجے سے شام دس بجے تک کام جاری رہے گا کسی بھی شہری کوجو سڑک یاہوائی راستے جموں کشمیرمیں داخل ہوگاکو کسی طرح کی پابندی نہیں ہوگی تاہم جموں کشمیرمیں داخل ہونے والے افراد کوکرونا کی منفی سٹفکیٹ اور قوائدوضوابط پرمن وعن عمل کرنی ہوگی جم خانوں شراب خانوں میں بھی صبح سات بجے سے شام دس بجے تک قوائد وضوابط کے تحت کام کرنی کی اجازت ہوگی پبلک پیڑ پارکوں کوسیلانیوں کے لئے کھول دیاگیاہے تاہم ایسی جگہوں کا رُخ کرنے کے لئے لازمی ہوگا کہ سماجی دوری قائم کرینگے اور ماسک کااستعمال کرینگے کسی کوبھی قوائدوضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی ویک اینڈلاک ڈاون اب صرف چاراضلاع میں نافز رہے گا جن میں سری نگر، ادھمپور،کپوارہ اوردوڑہ شامل ہے جہاں سنیچر اور اتوار کوکاروباری ادارے بندرہے گے اور کسی بھی تاجر کوویک اینڈ لاک ڈاون کے دوران دوکان کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔










