طلاب کو ویکسنیشن کے دائرے میں لانے کیلئے غور فکرسنجیدگی کیساتھ جاری/ سروے رپورٹ
سرینگر//جموں وکشمیر میںکروناوائرس کی وبائی بیماری کی دوسری لہر کی شدت کم ہونے کے باوجود سرکاری پرائیویٹ اسکولوں کالجوں میں درس وتدریس شروع کرنے کے سلسلے میں سرکار کی جانب سے ابھی تک کو ئی فیصلہ نہیں لیاگیاہے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک سروے رپورٹ منظر عام پرلایاگیاہے جس میں کہا گیاہے کہ کئی ریاستوں میں صورتحال میں بہتری آنے کے بعد 31جولائی کے بعداسکولوں کالجوں میںدرس وتدریس شروع کرانے کے سلسلے میں اقدامات اٹھائے جاسکتے ہے جبکہ کئی ریاستوں کی انتظامیہ اس سلسلے میں ختمی فیصلہ نہیں لے پارہی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق کروناوائرس وبائی بیماری کی دوسری لہر کے تیور کم ہونے کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں مرکزی زیرانتظام علاقوں میں درس وتدریس پھر سے شروع کرانے کے سلسلے میں سروے رپورٹ کیاگیا اس سروے رپورٹ کے تحت کئی ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں درس وتدریس پھر سے شروع ہونے کے امکانات ظاہر کئے گئے ہے تاہم جموںو کشمیرکے حوالے سے سروے رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ابھی تک انتظامیہ اس سلسلے میںکوئی بھی فیصلہ نہیں لے سکی ہے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا کے ذریعے ایک خبر گشت کررہی تھی کہ 31جو لائی کے بعد 9ویں سے 12ویںتک قوائدو ضوابط کے تحت سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں درس وتدریس پھر سے شروع ہونے کے امکانات موجود ہے تاہم کروناوائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے طلاب کوابھی تک ویکسنیشن کے زمرے میں نہیں لایاگیا جموں کشمیرمیں ابھی تک 18سے 45سال تک کے عمر کے لوگوں کوکروناوائرس کاٹیکہ لگانے کاہدف بھی مکمل نہیںہوسکتاہے جبکہ طلاب خوویکسنیشن کے زمرے میں لانے تک ابھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے اسکولوں کالجوں میں زیرتعلیم طلاب کوکروناوائرس مخالف ٹیکہ لگانے کے لئے کب اقدامات اٹھائے جائینگے اس سلسلے میں فی الحال کوئی تاریخ مقررنہیں کی گئی ہے کروناوائرس کی وبائی بیماری کی لہر کی شدت کم ہونے کے سلسلے میں اسکولوں اور کالجوں میں درس وتدریس کا کام پھر سے شروع کیاتو اچانک کئی اساتذہ اور طلاب وبائی بیماری کی لپیٹ میں آ گئے جسکے بعد سرکار نے دوسری لہرکی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی اسکولوں کالجوں میں درس وتدریس کومعطل رکھا اور آن لائن درس تدریس کاسلسلہ شروع کیاجوتاحال جاری ہے ۔مرکزی حکومت کی جانب سے جوسروے رپورٹ منظر عام پرلائی گئی ہے اس کے مطابق 31جولائی کے بعد ہماچل پردیش، ہریانہ ،پنجاب میں نویں سے بارہویں تک اسکولوں کالجوں میںدرس تدریس کا کام شروع ہوسکتاہے جبکہ اترپردیش ،بہار ،کرناٹک ،کیرلہ میں بھی درس وتدریس دوبارہ شروع ہونے کے امکانات ظاہر کئے گئے ہے تاہم جموں کشمیرانتظامیہ کی جانب سے 31جو لائی کے بعد اسکولوں کالجوں میںدرس تدریس پھر سے شروع کرانے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیاگیاہے ۔










