dooran

3سپرنٹنڈنگ انجینئروں کو ترقی6 چیف انجینئروں کی تقرری

لداخ سے واپس کے بعد4 اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کی تعیناتی

سرینگر//حکومت نے محکمہ تعمیرات عامہ میں3 سپرنٹنڈنگ انجینئروں کو انچارج چیف انجینئروں (سیول) کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت، ششیل کمار، جو کہ اس وقت سپرنٹنڈنگ انجینئر، جے اینڈ اکنامک ریکنسٹریکشن ایجنسی میں تعینات ہیں، کو انچارج چیف انجینئر بنایا گیا ہے۔ انچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر، محکمہ تعمیرات عامہ سرکل، پلوامہ،شوپیاںنثار احمد لالہ، اورانچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر، وزیر اعظم دیہی سڑک یوجناسرکل، جموں اجے کپاھی، کو بھی انچارج چیف انجینئرز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق یہ تعیناتیاں عارضی انتظامات کے طور پر کی گئی ہیں اور ان سے کسی بھی افسر کو ترقی کا کوئی حق نہیں ملے گا۔محکمہ تعمیرات عامہ کے انتظامی سیکریٹری بھوپیندر کمار کے مطابق ترقی صرف اس وقت کی جائے گی جب خالی آسامیوں کے ساتھ مجاز کیڈر کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ ان تعیناتیوں کے نتیجے میں تبادلے اور تعیناتیاں بھی فوری طور پر عمل میں لائی گئی ہیں۔ انجینئر اتل بالی، جو اس وقت انچارج چیف انجینئر، محکمہ تعمیرات عامہ، زون چناب میں ہیں، کو انچارج چیف انجینئر، ڈیزائنز، انسپیکشنز اور کوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، جے اینڈ کے میں تعینات کیا گیا ہے۔ انجینئر اشوک کمار کھوکھر، جو انچارج چیف انجینئر، پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ، زون ساؤتھ کشمیر ہیں، کو انچارج چیف انجینئر، پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ، زون چناب ویلی میں تعینات کیا گیا ہے۔ انجینئر ششیل کمار کو انچارج چیف انجینئر، محکمہ تعمیرات عامہ، زون شمالی کشمیر بنایا گیا ہے۔ انجینئر نثارر احمد لالہ کو انچارج چیف انجینئر،محکمہ تعمیرات عامہ، زون ساؤتھ کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے اور انجینئر اجے کپاھی کو انچارج چیف انجینئر، جموں و کشمیر اقتصادی تعمیراتی ایجنسی بنایا گیا ہے۔ یہ تمام انتظامات کسی بھی زیر سماعت عرضداشت کے نتائج کے تابع ہوں گے۔اس دوران حکومت نے لداخ سے واپسی پر آنے والے انجینئروں کے تبادلے کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ میں حکم کی منتظر انجینئر نریندر سنگھ کو اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (میکنیکل) کے طور پر جل شکتی محکمے،انجینئر ارون کوہلی کو اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (میکنکل) کے طور پر ایگزیکٹو انجینئر، میکنیکل ہسپتال ڈویڑن، ادھم پور کا ٹیکنیکل افسرانجینئر منیش مگوترہ کو انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (میکنیکل) کے طور پر میکنیکل اینڈ ہسپتال سب ڈویڑن،اسکینڈ، کٹھوعہ اور انجینئر ونود کھتری کو انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (میکنیکل) کے طور پر جل شکتی محکمے میں فوری طور پر تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔