2درجن سے زیادہ لوگ زخمی ،ایل جی منوج سنہا سمیت مختلف شخصیات کا حادثات پر اظہار دکھ،
سرینگر//جموںو کشمیر اور لداخ میں الگ الگ قسم کے حادثات میں3سکولوں میں اساتذہ 2فوجی اور دیگر2نوجوان مختلف قسم کے حادثات میں جاں بحق ہوئے۔ اس دوران جموںو کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے ان وارداتو ں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں منگل کی صبح ایک بس حادثے کی شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک استاد جاں بحق اور19کے قریب مسافر زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ نمائندے کے مطابق ایک مسافر بس زیر نمبرJK02AV1455سرمرگ سے ہندوارہ آنے کے دوران ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی سڑک سے پلٹ گئی اور جس دوران گاڑی میں سوار ایک استاد ارشاد احمد لون جائے موقعے پر پانی جاں بحق ہوا جبکہ گاڑی میں سوار 19مسافر زخمی ہوئے۔ ادھر جموںصوبہ کے رام بن علاقے کے سنا سر کے مقام 2سرکاری اساتذہ سیلابی پانی کے ریلے میں بہہ کر لقمہ اجل بن گئے ۔بتایا جاتا ہے یہ واقعہ منگل کی صبح سناسر کے مقام پر پیش آیاجہاں موٹر سائیکل پر سکول آرہے استاذہ پانہ میں بہہ گئے۔اس واقعے کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اورسیول انتظامیہ نے مقامی لوگوں کی مدد سے ایک آپریشن شروع کیا ۔بتایا جاتا ہے دونوں اساتذہ کی بائیک یہاں کنارے پر موجودتھی۔مقامی ذرایع نے بتایا ریسکیو آپریشن کے دوران دو سو میٹر کی دوری پر دونوں اساتذہ صاحبان کی لاشو کو یہاں برآمد کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے جاں بحق اساتذہ کی شناخت جگدیو سنگھ اور سنجے کمار کے طور کی ہے دونوں کا تعلق ادھم پور سے بتایا گیا ہے جہاں یہ اساتذہ ایک تربیتی پروگرام میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ادھر لداخ میں ایک لیفٹینٹ کرنل سمیت2فوجی اہلکار ہلاک جبکہ3دیگر ایک حادثے میں زخمی ہوئے ہیں ۔دفاعی ذرائع نے بتایا یہ فوجی گاڑی ایک کانوائی میں موجود تھیں جو دربھک سے چونگتش جاری تھی اور اس دوران یہاں ایک پتھر گر آیا جس نے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے بتایا گاڑی سوار ایک لفٹینٹ کرنل اور ایک فوجی اہلکار لقمہ اجل بن گئے جبکہ دیگر3افسران زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ادھردی جنوبی ضلع کولگام میں ٹائر بلاسٹ ہونے کے نتیجے میں ایک شخص لقمہ اجل بن گیا ہے۔نمائندے کے مطابق ایک شہری امتیاز احمد نجار ساکن بوز گام کولگام گاڑی کے ٹائر کی مرمت کر رہا تھا جس دوران ٹائر ایک زور دار دھماکے ساتھ پھٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں مزکورہ نوجوان شدید زخمی ہوا ہے اس دوران انہیں نذدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ بعد میں زخمیوں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے ۔ادھر سلر پہلگام علاقے میں ایک شیڈ پر دیودار کا درخت گرآیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان بشیر احمد شاہ ساکن شیخ پورہ سلر شدید زخمی ہوا ہے اس دوران نوجوان کو فوری طورہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے ۔اس واقعے کے بعد ان کے آبائی گائوں میں کہرام مچ گیا ہے ۔ ادھرشمالی کشمیر کے ضلع باندی پورہ کے اجس علاقے میں ایک خاتون بجلی کرنٹ لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئی ہے۔خاتون کی شناخت جہاں آرا بیگم زوجہ طاریق احمد راتھر ساکن اجس کے طور کی ہے ۔پولیس نے اس تمام واقعات کے حوالے سے الگ الگ کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کیا ہے۔اس دوران ایل جی منوج سنہا نے ان حادثات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا










