سرینگر//موسم سرما کے سردیوں کا بادشاہ ’’ چلہ کلان‘‘ پیر اور منگل کی درمیانی رات کو 40روز کے لئے یہاں جلوہ افروز ہوا ہے تاہم اس دوران چلہ کلان کی پہلی رات باقی راتوں سے درجہ حرارت کے لحاظ سے گرم رہی ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے بتایا 3،24 کو ہلکی 27اور28دسمبرکو بھاری برف باری کا امکان ہے۔وادی کشمیر میں خشک موسم مگر ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کے بیچ سردیوں کا بادشاہ ’چلہ کلان‘ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اپنے چالیس روزہ مسند اقتدار پر پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ افروز ہوگیاتاہم اس موسم کی پہلی رات کے دوران شہر سرینگر میں درجہ حرات بہتر رہا ہے۔،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔اس دوران جہاں چلہ کلان جہاں اپنی شدید سردی کی وجہ سے مانا جاتا ہے وہی دوسری جانب اس موسم کی پہلی رات کے دورات سرینگر میں درجہ حرارت باقی دنوں سے بہتر رہا ہے۔اس دوران محکمہ موسمیات نے بتایا کہ23,24کو ہلکی جب 27اور 28دسمبر کو بڑی برف باری کا امکان ہے ۔انہوں نے بتایا جموںو کشمیر میں مغربی ہوائیں داخل ہوئے ہیں۔ایک عہدہ دار نے بتایا اس دوران بیشتر میدانی علاقوں میں کم برف باری ہوگی تاہم چند ایک جگہوں پر شدید برف باری کا امکان ہے ۔موسم سرما کے یہ 40 روز ٹھٹھرتی سردیوں، بھاری برف باری،درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے درج ہونے سے آبی ذخائر یہاں تک کہ گھروں میں نصب پانی کے نل منجمد ہونے کے باعث وادی میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔۔ادھر وادی کشمیرمیں اب کی بار محکمہ بجلی کی ہڑتال کی وجہ سے یہاں بجلی سپلائی غائب ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ لوگوں کیروز مراہ کے مسائل میں اور زیادہ اضافہ ہوا ہے۔تاہم دوران شب سروس بحال ہونے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔










