سرینگر / /موسم بہار کھلنے کے تہورا کے سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ہاٹی کلچرکی صدارت میں سنٹر آف ایکسی لینٹ زاوورہ کھنموہ میں ایک غیر معمولی میٹنگ منعقد ہوئی ۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق موسم بہار کھلنے کے تہورا کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جو 21مارچ 2022 کو زووارہ سنٹر کھنموہ کو عوام کے لئے پورے مہینہ کے لئے کھولاجائے گا ۔میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر سنٹرل ،چیف ہاٹی کلچرآفیسرس،چیف کینگ انسٹریکٹر ،فارم منیجر اے سی ایچ ڈی راجباغ اینڈ زینہ پورہ ،ہاٹی کلچر انفارمیشن آفیسراور دیگر متعلقین نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل ہاٹی کلچر موصوف نے کہا کہ یہ تہوار ہاٹی ٹورازم کی ترویج اور ترقی کے تئیںمحکمہ باغبانی کی جانب سے اپنی نوعیت کی ایک منفر د شروعات ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد مختلف میوہ جات ،معیاری اشرافیہ پودوں ،ہائی ڈنسٹی ٹیکنالوجی ،ہاٹی کلچر مشینری ،کلچرل پروگراموں وغیرہ کی نمائش کرنا ہے۔انہوں نے اس شروعات سے سیاحوں کو سنٹر کی سیر کرکے موسم بہار میں مختلف قسم کے میوہ جات کی فصل کو دیکھنے کا موقعہ فراہم ہوگا ۔ انہوں نے اس دوران متعلقین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پروگرام کو منعقد کرنے کیلئے تمام تر کوششیں جاری رکھ کر اس کو کامیابی سے ہمکنار کریں ۔انہوں نے مزید عام لوگوں بالخصوص طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پروگرام میں اپنی شرکت یقینی بناکرلطف اندوز ہوجائیں اوراس سے متعلق جانکاری حاصل کریں ۔










