2020میں منھ کے کینسر کے علاج پرہندوستان میں 2386کروڑ روپئے ہوئے خرچ

نئی دہلی: کینسر کے علاج اور تحقیق کے بہترین اداروں میں مشہور ٹاٹا میموریل سنٹر نے اپنی ایک تحقیق میں کہا کہ ہندوستان میں سنہ 2020 میں منہ کے کینسر کے علاج پر 2386 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ اتوار کو جاری اس رپورٹ میں کہا کہ ہندوستان میں منہ کے کینسر کے علاج پر سنہ 2020 میں ہندوستان میں تقریباً 2386 کروڑ روپئے خرچ کیے گئے اور یہ رقومات انشورنس اسکیموں، سرکاری اور نجی شعبوں، عام آدمی کی جمع رقم، فلاحی اداروں اور عطیات کے طور پر خرچ کی گئی تھی۔ٹاٹا میموریل سنٹر میں ٹیم کی قیادت کر رہے ڈاکٹر پنکج چترویدی نے یہ ریسرچ کی تھی اوراس کا مقصد کینسر کےعلاج پر ہونے والے اخراجات کا تجزیہ کرنا اور تاکہ کینسر کے علاج کے لئے اداروں کی بہتر الاٹمنٹ کے لئے پالیسی سازوں کو اہم معلومات فراہم کی جا سکے۔ ٹاٹا میموریل ہسپتال کے ریسرچ اسکالر ڈاکٹر ارجن سنگھ نے بتایا کہ کینسرکی ایڈوانس اسٹیج پر ابتدائی مراحل کے مقابلے میں 42 فیصد زیادہ خرچ آرہا ہے اور لوگوں کو کینسر کے علاج میں سی ٹی اسکین، ایم آر آئی اور پی ای ٹی اسکین پر زیادہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔