dooran

20 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کو سلیکشن گریڈ10A تفویض

غضنفر سعید لون اورنسیم اکرم ترقی پانے والے افسران میں شامل

سرینگر// یو این ایس// محکمہ داخلہ نے جنرل کیڈر سے تعلق رکھنے والے 20 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ڈی ایس پی) کو سلیکشن گریڈ لیول 10A ( 56,600 تا 1,79,800روپے) میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔سرکاری حکم نامہ نمبر 19ہوم آف 2026 مؤرخہ 12 جنوری 2026 کے مطابق یہ منظوری محکمہ داخلہ کی سلیکشن کمیٹی کے 22 دسمبر 2025 کو منعقدہ اجلاس کی سفارشات کی بنیاد پر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے لیے محکمہ قانون، انصاف و پارلیمانی امور کی منظوری بھی حاصل کی گئی ہے۔سلیکشن گریڈ میں تعینات کیے گئے افسران میں راکیش کمار، محمد یونس، محمد امین ملک، نسیم اکرم، شِوم جگّی، عمر عرفان، خورشید احمد، حمیداللہ نائک، غضنفرسعید لون، بْپندر سنگھ، بھرت شرما، سید آفاق احمد، رویندر سنگھ، کلدیپ راج، رشی سنگھ، گرمیِت سنگھ، مہیش شرما، نثار احمد گانی، وجے سنگھ اور نیرج شرما شامل ہیں۔حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ ان افسران کو سلیکشن گریڈ میں تعیناتی ان کے ناموں کے سامنے درج تاریخوں سے مؤثر ہوگی۔ بعض افسران کو سابقہ مدت کے لیے نیشنل بنیادوں پر فوائد دیے گئے ہیں، جبکہ دیگر افسران کو 28 اپریل 2025 سے سلیکشن گریڈ کا فائدہ حاصل ہوگا۔سرکاری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ تعیناتیاں کسی بھی زیر التوا رِٹ پٹیشن یا عدالتی فیصلے سے مشروط رہیں گی، اگر اس حوالے سے کوئی مقدمہ کسی مجاز عدالت میں زیر سماعت ہو۔یہ حکم نامہ پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنمنٹ، محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس کی نقول ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو اطلاع اور ضروری کارروائی کے لیے ارسال کر دی گئی ہیں۔