20سے22جولائی پھر بارشیں ہونے کا امکان/ سونم لوٹس

سرینگر / /جموں وکشمیر میں شدید گرمیوں کے بیچ 11جولائی اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور میدانی وپہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تاہم دو روز کے بارشوں کے 14جولائی کو موسم خشک ہوا اگر کئی جگہوں پر بارشیں بھی ہوئیں ۔مجموعی طور موسم خوشگوار رہا ۔ ڈائریکٹر موسمیات سونم لوٹس کے ساتھ بات کرکے موجودہ اور آئندہ کے موسمی صورتحال کے حوالے سے پوچھا تو ڈائریکٹر موصوف نے کہا کہ منگل کے روز موسم خوشگوار رہا تاہم کئی مقامات پر یلکی بارشیں بھی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت کے بیچ بارشوں کے بعد لوگوں نے راحت محسوس کی ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ ہفتے درجہ حرارت کافی اضافہ ہوچکا تھا ۔انہوں نے آئندہ موسمی حالات کے بارے میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ 19جولائی تک موسم خشک رہے گا جبکہ 20اور 22جولائی کے درمیان پھر بارشیں برسنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ہفتے میں مجموعی طور موسم خشک رہے گا ان دنوں میں بھی کئی جگہوں پر ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں اور کہا کہ درجہ حرارت میں بارشوں کے بعد کمی واقع ہوئی اوراتار وچڑھائو کے ساتھ زیادہ ترموسم معتدل رہنے کا ہی امکان ہے ۔