سری نگر//وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگام میں درجہ حرارت نکتہ انجماد سے نیچے ہے جبکہ سری نگرشہرسمیت شمال وجنوب بیشتر علاقوںمیں رات کاکم سے کم درجہ حرارت معمول سے نیچے آگیاہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے پھرکہاہے کہ جموں وکشمیرمیں 2نومبر تک موسم جوںکاتوں رہنے کاامکان ہے تاہم اسکے بعدموسمی صورتحال پھربدل سکتی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سری نگر میںمنگل وبدھ کی درمیانی رات درجہ حرارت 4.2ڈگری سینٹی گریڈدرج ہونے کے مقابلے میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ کشمیر کے گیٹ وے کہلانے والے قصبہ قاضی گنڈ میںمنگل وبدھ کی درمیانی رات درجہ حرارت6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہونے کے مقابلے میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں منگل وبدھ کی درمیانی رات درجہ حرارت منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کیعہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جومنگل وبدھ کی درمیانی رات ۲۔۴ ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ عہدیدار نے بتایا کہ کل رات1.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں منگل وبدھ کی درمیانی رات درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈدرج ہونے کے مقابلے میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں واقع دنیا کے مشہور اسکیئنگ ریزوٹ ومعروف ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ منگل وبدھ کی درمیانی راتمنفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ گلمرگ میں رات بھر میں 0.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ہ موسمیات کے مطابق حالیہ دنوںمیں ہوئی ریکارڈبارشوں اوربرف باری کے بعدکشمیروادی کے میدانی علاقوں اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کافی کمی آئی ہے۔محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 2نومبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پھرکہاہے کہ جموں وکشمیرمیں 2نومبر تک موسم جوںکاتوں رہنے کاامکان ہے تاہم اسکے بعدموسمی صورتحال پھربدل سکتی ہے۔










