لیفٹیننٹ گورنر نے دیوالی کی مبارک باد دی

2اساتذہ کی ہلاکت پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کاردعمل

سری نگر//جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے 2 اساتذہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملے کے مجرموں کو مناسب جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سرپرست جموں وکشمیر میں امن کو خراب کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق منوج سنہا نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پرایک ٹویٹ میں لکھا’’میں اپنے دو اساتذہ سپندر کور اور دیپک چند کے دہشت گردوں کے ہاتھوں وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ معصوم لوگوں پر گھناؤنے دہشت گردانہ حملوں کے مجرموں کو مناسب جواب دیا جائے گا ‘‘۔انہوں نے آگے لکھاکہ دہشت گرد اور ان کے سرپرست جموں وکشمیر کے امن ، ترقی اور خوشحالی میں خلل ڈالنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ سوگوار خاندان ، دوستوں اور ساتھیوں سے میری گہری تعزیت۔خیال رہے سکھ اورپنڈت فرقوں سے تعلق رکھنے والے ان دونوں اساتذہ کو جمعرات کی صبح شہر کے عیدگاہ کے علاقے سنگم میں مشتبہ جنگجوئوںنے ان کے اسکول کے اندر گولی مار کر ہلاک کردیا۔اساتذہ کے قتل نے وادی کشمیر میں گزشتہ6 دنوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد7 تک پہنچادی ، جن میں اقلیتوں فرقوں کے4 افراد بھی شامل ہیں۔