سرینگر//گزشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی لہر میںکافی اضافہ کے بعد اگرچہ بارشوں کے نتیجے میں کئی دنوں تک درجہ حرارت میںنمایاں کمی آئی تھی اور لوگوں نے راحت کی سانس لی تھی تاہم جمعہ کو ایک مرتبہ پھر لوگوں کو شدید گرمی سے کوئی راحت نہیںملی اوردرجہ حرارت 34ڈگری کے قریب پہنچ گیا ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مستقبل قریب میں بارشوں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم 19جولائی سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آ سکتی ہے اور بارشوں ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔سی این آئی کے مطابق جہاں ماہ جوالائی میں درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجے میں پائی جانے والی شدید گرمی کی وجہ سے اہل وادی کیلئے رات دن تکلیف دہ ثابت ہو رہے ہیں وہیں گرمی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی ایک کڑی کے تحت سرینگر میں جمعہ کو پھر سے گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔ جمعہ کو دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت 33.4ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں جمعہ کو دن کا درجہ حرارت 33.4ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ اس کے ساتھ ساتھ قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرارت 31ڈگری ریکار ڈ کیا گیا ۔ جبکہ اس کے علاوہ کپواڑہ میں بھی دن کا درجہ حرارت33.8درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے تاہم گزشتہ شب بارشوں کے بعد درجہ حررارت میںکمی واقع ہوئی ۔ محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چند دونوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات نہیں ہے اور مجموعی طور پر موسم خشک ہی رہیگا ۔تاہم انہوں نے اس بات کے امکانات ظاہر کئے ہیں کہ گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے ۔ اسی دوران شدت گرمی کی تپیش سے بچنے کیلئے نوجوانوں کی طرف سے ندی نالوں اور دیائوں کا رخ کیا جاتا ہے اور گرمی سے راحت پانے کیلئے وہ تیراکی کا بھی مزہ لیں رہے ہیں ۔










