omar abdulla

18,382 کروڑ روپے کی واجبات اَدا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایوان کو بِلوں کے باقاعدہ ادائیگی کی یقین دہانی کی

جموں// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایوان کو بتایا کیا کہ مختلف مدوں کے تحت 12,561.31 کروڑ روپے کے بِل جن میں گریجویٹی، کمیوٹیشن، چھٹیو ں کی تنخواہ اور ٹھیکیداروں کی ادائیگیاں شامل ہیں 27 ؍مارچ 2026 ء تک کلیئر کر دئیے گئے ہیں جبکہ جی پی ایف کے 5,821.43 کروڑ روپے کے بِل 31 ؍دسمبر 2025 تک نمٹا دئیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری بجٹ سیشن کے وقفہ سوالات کے دوران قانون ساز شیام لال شرما کے اُٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔وزیر اعلیٰ جن کے پاس محکمہ خزانہ کا قلمدان بھی ہے، نے بتایا کہ سرکاری مالی واجبات جو ٹریجریز میں پیش کئے گئے بِلوں کی صورت میں ہوتے ہیں، انہیں باقاعدگی سے اَدا کیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹھیکیداروں اور ریٹائرڈ ملازمین سے متعلق ادائیگیاں بھی وقفے وقفے سے کی جاتی ہیں۔اُنہوں نے مزیدبتایا کہ حکومت نے مالی برس (2025-26) کے دوران 27؍ مارچ 2026 تک 2,864.14 کروڑ روپے گریجویٹی، 1,123.22 کروڑروپے کمیوٹیشن، 773.47 کروڑ روپے چھٹیوںکی تنخواہ اور 7,800.58 کروڑروپے ٹھیکیداروں کے بِلوں کی اَدائیگی کی ہے جبکہ جی پی ایف کے 5,821.43 کروڑ روپے کے دعوے 31 ؍دسمبر 2025 تک نمٹا دئیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے یہ بھی واضح کیا کہ مختص اخراجات ڈویژنل بنیادوں کے بجائے ہیڈ آف ایکس پنڈیچر کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں اور اور اسی حساب سے ٹریجریز میں اَدائیگیوں کو مد وار درج کیا جاتا ہے۔اِس موقعہ پررُکن اسمبلی آر ایس پٹھانیہ نے بھی اس موضوع پر ایک ضمنی سوال اُٹھایا۔