18سے45برس عمر کے لوگوں کو کووڈ ٹیکے لگانے پر زور:ڈاکٹر اویس احمد

18سے45برس عمر کے لوگوں کو کووڈ ٹیکے لگانے پر زور:ڈاکٹر اویس احمد

بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع میں کووِڈ ۔19 کی صورتحال کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) پر سختی عمل کرتے رہیں اور 18برس عمر سے 45برس عمر تک کے لوگوں کو صدفیصد ٹیکے لگانے پر زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ کووِڈ ۔19 کی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور کنٹین منٹ زونوں میں وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ اور ضلع میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری مہم کی وجہ سے صحتیابی کی شرح میں بہتری آ رہی ہے۔ڈاکٹر اویس نے کہا کہ ضلع میں شفایابی کی شرح 98.2فیصد تک پہنچ گئی جبکہ مثبت معاملات کی شرح بھی گزشتہ چند ہفتوں سے مستحکم ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی نیا کلسٹر تشکیل نہیں دیا گیا ہے جبکہ نئے معاملات کاپتہ علاقوں میں لگایا جارہا ہے اور انہوں نے کہا کہ ہمیں اَب بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور کوئی نرمی کووِڈ مثبت معاملات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے کہا کہ ضلع میں 50 مثبت معاملات سرگرم ہیں جن میں سے صرف ایک ہسپتال قرنطین ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام مثبت معاملات کی باقاعدگی سے گھر پر اور ہسپتال آئیسولیشن میں نگرانی کی جار ہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ معاملات میں کمی کی وجہ سخت روکتھامی اقدامات ہیں جس میں بڑے پیمانے پر نمونے لینے اور بعد میں ٹیکہ کاری مہم شامل ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ زائد اَز 45 برس عمر کے گروپ کی صدفیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوچکی ہے جبکہ فی الحال 18برس عمر سے 45برس عمر تک کے اَفراد کی ٹیکہ کاری پر توجہ مرکوز ہے اور اس عمر کے گروپ میں اَب تک تقریباً 60 ہزار ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ انفیکشن میں کسی بھی قسم کے اِضافے کو روکنے کے لئے کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) اور ایس او پیز اِنتہائی ضرور ی ہیںاور شراکت داروں کی جانب سے کسی بھی قسم کی خوش فہمی کے خلاف احتیاط کی گئی ہے تاکہ وائرس کو دور رکھا جائے اور اس کے پھیلائو کو مزید کم کیا جائے۔اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ رَش والی جگہوں پر دور رہیں اور ماسک کا استعمال کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام الناس ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اطلاع کنٹرول روموںکو دے سکتے ہیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔