وزیر اعظم کی قیادت میں ایک اہم اجلاس منعقد

13عالمی رہنمائوںکی اپرول ریٹنگ یعنی منظوری کی درجہ بندی

وزیر اعظم ہند نریندر مودی سرفہرست

سرینگر//اپرول ریٹنگ یعنی منظوری کی درجہ بندی میں سرفہرست وزیر اعظم مودی نے امریکی صدر جوبائڈن اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پیچھے چھوڑا۔میڈیا رپورٹس میں بتایاگیاکہ وزیراعظم مودی کی اپروول ریٹنگ تقریباً 70 فیصد کے قریب ہے۔ یہ 13 عالمی رہنماؤں میں سب سے زیادہ ہے۔ ریٹنگ ایجنسی دی مارننگ کنسلٹ کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق 2 ستمبر کو اپڈیٹ کئے گئے اس سروے میں وزیراعظم نریندر مودی دنیا کے کئی عالمی رہنماؤں سے کافی آگے ہیں۔اس فہرست میں وزیراعظم مودی سمیت میکسکن صدر آندرے مینول، اٹلی کے وزیراعظم ماریو دراگھی، جرمن جانسلر انجیلا مارکیل، امریکی صدر جو بائڈن، آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن، کناڈا کے وزیراعظم ٹروڈو، برٹش وزیراعظم بورس جانسن اور برازیلین صدر جیر بولسنارو بھی شامل ہوئے۔۔ اپروول ریٹنگ کا موازنہ کیا جائے تو اس بار وزیراعظم نریندر مودی کی اپروول ریٹنگ بہتر ہوئی ہے۔ غور طلب ہے کہ جون میں وزیراعظم مودی کی اپروول ریٹنگ 66 فیصد تھی۔ ایسا نہیں ہے کہ وزیراعظم مودی کی اپروول ریٹنگ میں ہی اضافہ ہوا ہے، بلکہ ان کی ڈِس اپروولریٹنگ یعنی ناپسندیدہ درجہ بندی میں گراوٹ بھی آئی ہے۔ تقریباً 25 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ اب یہ فہرست میں سب سے نیچے والے مقام پر ہے۔کورونا دور میں سب سے اونچائی پر تھی ڈِس اپروول ریٹنگ مارننگ کنسلٹ نے جو گراف دکھایا ہے، اس کے مطابق وزیراعظم مودی کی ڈِس اپروول کی ریٹنگ یعنی ناپسندیدہ درجہ بندی دوسری لہر کے دوران سب سے اونچائی پر پہنچ گئی تھی۔ یہ مئی کا مہینہ تھا جب کورونا نے ملک کو بری طرح سے متاثر کیا تھا۔واضح رہے کہ وزیراعظم مودی کی اپروول ریٹنگ مئی2020 میں سب سے زیادہ 84 فیصد تھی، تب کورونا وبا سے بھارت نکل رہا تھا۔